مزارات پر عرس کی اجازت

سندھ حکومت نے صوبے بھر سے لاک ڈاؤن کی پابندیاں ختم کرتے ہوئے مزارات پر عرس کی اجازت دے دی۔
تفصیلات کے مطابق سندھ کورونا ٹاسک فورس کےفیصلوں کےتحت اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے جس کے تحت مزارات پر عرس کی اجازت دے دی گئی ، محکمہ داخلہ نے حکم نامہ بھی جاری کردیا۔
حکم نامہ کے مطابق محدود اور ایس او پی کے تحت عرس منایا جاسکتا ہےجبکہ عبداللہ شاہ غازی کا تین روزہ عرس کل سے شروع ہورہا ہے۔
محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کردہ حکم نامہ میں مزید کہا گیا کہ عرس مزارات کے قریب اسٹال لگانے پر پابندی ہوگی لہذا لوگ مجمع نہ لگائیں۔
دوسری جانب سندھ حکومت نے کاروباری سرگرمیوں کےنئے اوقات کار کا اعلان کیا گیا ہے جس کے تحت ہفتے کے6 روز تمام کاروباری سرگرمیاں جاری رہیں گی۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سندھ میں کاروباری اوقات کار صبح 6بجے سے رات 8بجے تک ہونگے جبکہ ہفتے کےروز سندھ میں کاروباری سرگرمیاں رات 9بجےتک ہوسکیں گی۔
سندھ حکومت کا بڑا اعلان ، لاک ڈاؤن کی پابندیاں ختم
نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ سینما تھیٹرز ، ہوٹلز ، ریسٹورینٹس ، بیوٹی پارلرز، جم ، پارک پر عائد پابندیاں ختم کر دی گئی ہیں جبکہ شادی ہالز ، ایکسپو ہال اور اسکولز 15ستمبر تک بند رہیں گے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

