Advertisement

ہمیشہ قومی مسئلے پر  پیپلزپارٹی کی قیادت غائب ہوجاتی ہے، وزیر اطلاعات ونشریات

شبلی فراز

وفاقی وزیراطلاعات ونشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ جب بھی کوئی قومی مسئلہ کھڑا ہوتا ہے تو پیپلز پارٹی کی قیادت منظر سے غائب ہوجاتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کی جانب سے پریس کانفرنس کی گئی جس میں انہوں نے بتایا ہے کہ دس سال میں پیپلزپارٹی نے فنڈلئے لیکن صحت، تعلیم جیسے کوئی سہولت نہیں دی۔

وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ پی پی پی کے وزیر کہہ رہے ہیں کراچی کو دس ارب ڈالر مل جائیں تو کراچی کے مسائل حل ہوسکتے ہیں لیکن پیسے تو ہیں ہی نہیں اگر ہوتے بھی تو ہم انہیں نہ دیتے کیونکہ ان کو پیسے دیتے تو انہوں نے سیدھا اومنی جانا تھا۔

شبلی فراز نے کہا ہے کہ اپوزیشن چاہتی ہے کسی نہ کسی طرح حکومت ناکام ہوجائے ان کو پاکستان سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد سندھ کی عوام کیلئے سہولت پیدا کرنا ہے اور اسی لئے کراچی کے عوام کے مسائل کے حل کیلئے جو پلان دیا جارہا ہے وزیراعظم اس پر عملدرآمد کرائیں گے۔

Advertisement

وفاقی وزیر نے بتایا ہے کہ حکومت کی جانب سے نیت کا اظہار کردیا گیا ہے تاہم اس پر عمل کرنا صوبائی حکومت نے ہے کیونکہ وہی ذمہ دار ہیں لیکن حکومت چاہتی ہے کہ یہ پلان کرپشن کی نظر نہ ہوجائے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ سندھ حکومت نے جس سیرئس مسئلے کو حل کرنے کیلئے کبھی بھی کوشش نہیں کی اس پر عمران خان پوری سنجیدگی کے ساتھ انہیں یہ پراجیکٹس دینا چاہ رہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن چاہتی ہے کہ کسی طرح سے انہیں کوئی راستہ مل جائے جس کو این آر او کہتے ہیں کیونکہ اپوزیشن ایف اےٹی ایف کی آڑمیں این آراولینا چاہتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سعودی عرب نے ابراہم اکارڈ میں شامل ہونے پر رضامندی ظاہر کردی، ٹرمپ کا دعویٰ
دوحہ مذاکرات : افغان طالبان کی درخواست پر عارضی جنگ بندی میں توسیع
انتشار نہیں امن و استحکام، عوام نے فیصلہ سنا دیا، شرپسندوں کی ہڑتال مکمل ناکام
پاکستان حق دفاع محفوظ رکھتا ہے،اس کیلئے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں ، ترجمان دفتر خارجہ
وزیراعظم کی زیرصدارت اہم اجلاس؛ غیر قانونی افغان پناہ گزینوں کو فوری واپس بھیجنے کا فیصلہ
اسلام آباد،راولپنڈی، پشاور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version