Advertisement

کراچی میں امن و امان کی بحالی میں سندھ پولیس کا اہم کردارہے، وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی میں امن و امان کی بحالی میں سندھ پولیس کا اہم اور فعال کردار رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے  پولیس کے یوم شہداء کے موقع  پر اپنے  پیغام میں کہا کہ صوبہ سندھ میں  قائم امن و امان میں سندھ پولیس کے  ان شہداء کا  اہم کردار ہے اور آج تمام صوبوں بشمول گلگت بلتستان کی پولیس کی قربانیاں اور شہداء کے خاندانوں سے یکجہتی کا دن ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ عوام کے تحفظ اور امن و امان کیلئے پولیس نے بڑی قربانیاں دی ہیں اور میں پولیس شہداء کے اہل خانہ کو سلام پیش کرتا ہوں جن کے بہادر جوان بیٹوں نے عوام کی حفاظت کیلئے اپنی جانیں قربان کیں۔

سید مراد علی شاہ نے یہ بھی کہا کہ سندھ حکومت نے  پولیس کے شہداء کے خاندانوں کو کبھی اکیلا نہیں چھوڑا۔

آئی ایس پی آر کا 5 اگست کی مناسبت سے پرومو جاری

Advertisement

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ سندھ پولیس کے 2100 جوانوں نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرکے صوبے میں امن بحال کیا جبکہ کورونا وائرس کی ایمرجنسی میں سندھ پولیس کے 16 جوانوں نے جان کا نذرانہ پیش کرکے عوام کے تحفظ کو یقینی بنایا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ  اپنے میرپورخاص اور حیدرآباد کے دورے سے واپسی پر کراچی ائیر پورٹ کے نزدیک یادگار شہداء پولیس پر گئے اور وہاں پر اُنھوں نے شہداء کے لیے فاتحہ خوانی کی جبکہ شہداء کی یاد میں دیئے بھی جلائے تھے۔

واضح رہے کہ 5 اگست کو کشمیر پر بھارتی قبضے کو ایک سال مکمل ہونے پر دنیا بھر میں یوم استحصال منایا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کے الیکٹرک کی نالائقی و عدم دلچسپی؛ کراچی میں فراہمی آب کے نظام کا بیڑا غرق
’’کشمیر کی آزادی ناگزیر، دنیا جانتی ہے بھارت میں مسلمانوں کیساتھ کیا ہورہا ہے‘‘
پاکستان میں کاروبار سے متعلق غیرملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ؛ رپورٹ جاری
غیرقانونی افغان شہریوں کی وطن واپسی کیلئے طورخم سرحد کھول دی گئی، تجارت تاحال بند
یوم آزادی گلگت بلتستان پر آئی ایس پی آر نے خوبصورت نغمہ جاری کردیا
یکم نومبر 1947؛ گلگت بلتستان کا ڈوگرا راج سے آزادی کا دن
Advertisement
Next Article
Exit mobile version