Advertisement

ایل او سی پر اشتعال انگیزی، بھارتی ہائی کمیشن کے سفارتکار کی دفتر خارجہ طلبی

بی جے پی رہنماؤں کے توہین آمیزریمارکس کی سخت ترین مذمت کرتے ہیں، دفترخارجہ

بھارتی قابض افواج کی جانب سے ایل او سی پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں،پاکستان نے بھارتی ہائی کمیشن کے سینئر سفارتکار کو دفتر خارجہ طلب کردیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایل او سی کے ڈھڈنیال سیکٹر پر بھارتی افواج کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزی پر پاکستان نے بھارتی سفارتکار کو  دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے بھارت کی اشتعال انگزیزی خطے میں امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔

14 اگست کو ڈھڈنیال سیکٹر پر بھارتی افواج کی فائرنگ سے ایک خاتون شہری شدید زخمی ہوئی تھیں۔

ترجمان ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے رواں برس بھارت 1980 بار جنگ بندی کی خلاف ورزیاں کر چکا ہے جس میں 16 شہری شہید اور 161افراد زخمی ہو چکے ہیں۔

Advertisement

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی فورسز لائن آف کنٹرول، ورکنگ باؤنڈری پر مسلسل نہتی شہری آبادی کو نشانہ بنا رہی ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا ہےبھارت کا معصوم شہریوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنانا قابل مذمت ہے۔بھارت ان حرکتوں سے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے دنیا کی توجہ نہیں ہٹا سکتا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد یقینی بنائے ۔نہتے شہریوں کو نشانہ بنانا عالمی قوانین اور اقدار کے منافی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version