Advertisement

کشمیریوں کے مفادات کا سودا کیا، اس پر خدا کی لعنت ہو ، ڈاکٹر شہباز گل

معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل موجودہ سمیت کسی بھی حکومت نے کشمیریوں کے مفادات کا سودا کیا ہو اس پر خدا کی لعنت ہو اور دوسری صورت میں ایسا الزام لگانے والوں پر بھی۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ کشمیر ایک منٹ کی خاموشی سے آزاد نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان واحد لیڈر ہے جنہوں نے کشمیر کے مسئلے کو انٹرنیشنلائز کیا ہے اور کشمیر اور اسلام کا مقدمہ عمران خان نے انٹرنیشنل فورمز پر کیسے لڑا قوم بخوبی واقف ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انڈیا نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی تو اُنہیں منہ توڑ جواب دیا گیا اور دو طیارے گرا کر انڈیا کو بتا دیا گیا کہ اب پاکستان میں عمران خان کی حکومت ہے۔

دوسری جانب مولانا فضل الرحمان کو مخاطب کرتے ہوئے شہباز گل کا کہنا تھا کہ کشمیر کے نام پر رینٹ اے مولانا سرکاری مراعات لیتے رہے ہیں، آپ نے کروڑوں روپے کے فنڈز لے کر کشمیر کے نام پر چند اجلاس اور بیانات دیئے، اس کے بعد تو آپ کو تو شرمندگی سے کشمیر کا لفظ بھی اپنے منہ سے نہیں نکالنا چاہئے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ کشمیر کا تو نہیں مولانا کا سودا ضرور ہو جائے اگر انہیں کشمیر کمیٹی کا چیئرمین لگا دیا جائے کیونکہ جنہوں نے کشمیر کمیٹی دے کر آپکا سودا کیا انہوں نے حریت لیڈروں سے ملنا بھی پسند نہیں کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version