کراچی میں بارش کے بعد بل بورڈ گرنے کا واقعہ، چیف جسٹس کا ازخود نوٹس

کراچی میں بل بورڈ گرنے کے معاملے پر چیف جسٹس پاکستان کی جانب سے واقعے پر از خود نوٹس لے لیا گیا ہے۔
وفاق، سندھ حکومت اور کے ایم سی کو نوٹس جاری کردئیے گئے ہیں جبکہ سیکریٹری بلدیات نے ڈی ایم سی ساؤتھ کے 2 افسران کو معطل بھی کردیا کردیا گیا ہے۔
اس ضمن میں سماعت پیر کو ہوگی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل کراچی میں گزشتہ روز بارش اور تیز ہواؤں کے سبب کراچی کے علاقے شارع فیصل میٹروپول سگنل کے قریب لگا بل بورڈ گرنے سے 2 موٹر سائیکل سوار افراد زخمی ہو گئے تھے۔
گزشتہ روز بارش اور تیز ہوا چلنے کے باعث میٹرو پول سگنل کے قریب لگا بل بورڈ ٹوٹ کر روڈ پر گر ا جس کی زد میں آکر دو موٹر سائیکل سوار زخمی بھی ہوئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

