Advertisement

اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے معاہدہ کے خلاف جماعت اسلامی میدان میں

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے 16 اگست کو ملک بھر میں یوم فلسطین منانےکا اعلان کردیا اور کہا اسرائیل کے ساتھ معاہدہ پوری مسلم دینا کے لیے سانحہ ہے۔

سراج الحق نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ یو اے ای کا معاہدہ مسلم امہ کو تقسیم کرنے کو سازش ہے، یہ فیصلہ کر کے لاکھوں فلسطینیوں کے خون اور اُن کے مفادات سے بے وفائی کی گئی ہے۔

معاہدے پر اپنے سخت ردعمل میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے  کہا 16 اگست کو فسلطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر منایا جائے گا، ملک بھر میں ریلیاں نکالی جائیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام اسرائیلی ریاست کو استحکا م دینے کے لیے یو اے ای کے اس سفارتی تعلقات کے معاہدہ کو مسترد کرتی ہے ۔

 انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ او آئی سی کا اجلاس طلب کیا جائے، سراج الحق نے متحدہ عرب امارات پر زور دیا جاۓ کہ کہ وہ اُمت مسلمہ کو تقسیم نہ کرےاور معاہدے پر نظرثانی کرے۔ امیر جماعت کا کہنا تھاکہ  امریکی صدر ے دوبارہ انتخاب جیتنے کے لیے امت مسلمہ پر شب خون مارا ہے۔

Advertisement

یاد رہے کہ گزشتہ روز متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان تاریخی امن معاہدہ طے پا گیا تھا جس کے بعد اسرائیل  فلسطینی علاقوں میں یہودی آباد کاری روکنے کا پابند ہوگیا ہے۔

معاہدے کے مطابق امریکا اور متحدہ عرب امارات، اسرائیل سے دیگر مسلم ممالک سے بھی تعلقات قائم کرنے کے لیے مل کر کام کریں گے، اسرائیل سے امن کرنے والے ممالک کے مسلمان مقبوضہ بیت المقدس آ کر مسجد اقصیٰ میں نماز پڑھ سکیں گے۔

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل اور متحدہ عرب امارات نے باہمی تعلقات کو بہتر بنانے پر اتفاق کر لیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹوئٹر پر پوسٹ میں کہا ہے کہ آج ہمارے دو عظیم دوستوں اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تاریخی امن معاہدہ ہوگیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
پاکستان کو ریونیو بڑھانے کیلئے مزید اقدامات کرنا ہوں گے، آئی ایم ایف
وزیراعظم و فیلڈ مارشل کی ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات؛ ’امن کا علمبردار‘ قرار دے دیا
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم، 1 لاکھ 61 ہزار کی تاریخی سطح عبور
شہباز شریف پاکستانی وفد کے ہمراہ صدرٹرمپ سے ملاقات کیلئے واشنگٹن ڈی سی پہنچ گئے
کزنز کی سیاست میں انٹری کے سوال پر بلاول کا ردعمل سامنے آ گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version