Advertisement

عالمی وبا سے نمٹنے کیلئے پاکستان نے کتنا قرض لیا؟ تفصیلات سامنے آگئیں

عالمی مالیاتی

عالمی مالیاتی اداروں نے پاکستان کیلئے 3 ارب 45 کروڑ ڈالر سے زائد کے قرضے فراہم کرنے کا اعلان کیاہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی مالیاتی اداروں کی جانب سے پاکستان کو کورونا سے نمٹنے کیلئے قرضہ جات کی تفصیلات کے لئے دستاویز  جاری کر دیئے  جبکہ پاکستان کیلئے 3 ارب 45 کروڑ ڈالر سے زائد کے قرضے فراہم کرنے کا اعلان بھی کیاہے۔

 دستاویز کے مطابق اعلان کردہ قرضہ جات میں اب تک پاکستان کو 2 ارب 62 کروڑ ڈالر موصول کئے گئے جبکہ آئی ایم ایف نے پاکستان 1.38 ارب ڈالر سے زائد کا قرضہ فراہم کیا گیا۔

دستاویز میں کہا گیا ہے کہ عالمی بینک نے پاکستان کو 30 کروڑ ڈالر قرضہ فراہمی کا اعلان کیا تھا جس کے تحت عالمی بینک کی جانب سے اب تک پاکستان کو 11 کروڑ ڈالر سے زائد کا قرضہ فراہم کیا گیا جبکہ آئی ایم ایف نے قرضہ بجٹ بنانے میں تعاون کیلئے دیا۔

 دستاویز میں یہ بھی کہا گیا کہ اے ڈی بی کی جانب سے 85 کروڑ ڈالر قرض فراہمی کا وعدہ کیا گیا تھا جس کے تحت اے ڈی بی نے اب تک پاکستان کو بجٹ سپورٹ اور قرضے کی مد میں 62 کروڑ ڈالرسے زائد قرض دیا ہے۔

Advertisement

پاکستان کے تین عالمی مالیاتی اداروں کے ساتھ پندرہ سو ملین ڈالر کے مالیاتی معاہدے

عالمی مالیاتی اداروں کی جانب سے جا ری  کردہ دستاویز میں مزید کہا گیا کہ ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک نے اب تک 50 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کیا ہے جبکہ بجٹ سپورٹ کی مد میں اے آئی آئی بی نے 75 کروڑ ڈالر قرض فراہمی کا وعدہ کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وفاقی وزیر داخلہ کا درابن میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
بی ڈو نیویگیشن نظام پاکستان کی ترقی کا نیا سنگِ میل ہے، احسن اقبال
صدر مملکت کی درابن میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر مبارکباد
وزیراعظم کا درابن آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلامی نظریاتی کونسل کا ودہولڈنگ ٹیکس سے متعلق مؤقف میں یوٹرن، حتمی فیصلہ مؤخر
ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version