اقلیتوں پر ظلم ہورہے ہیں اور عالمی برادری سورہی ہے، شہریار آفریدی

چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ بھارت میں اقلیتوں پر ہونے والے ظلم پر عالمی برادری آنکھیں بند کئے ہوئے ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی کی جانب سے کشمیر کے حوالے سے سیمینار سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیری اپنے بنیادی حقوق سے محروم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کشمیری بچے اپنی سوچ کے مطابق سوشل میڈیا پر لکھ رہے ہیں لیکن مقبوضہ کشمیر اور آزاد کشمیر کے حالات میں زمین آسمان کا فرق ہے اسی لئے آزاد کشمیر اور بھارتی غیرقانونی مقبوضہ جمو ں و کشمیر کے شہری کی سوچ میں بہت فرق ہے۔
شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں 57 اسلامی ممالک ہونے کے باوجود کشمیریوں کی آواز نہیں سنی جارہی ہے، کشمیری بھارتی ظلم و ستم کے باجود مصمم ارادے کیساتھ اپنے حق کیلئے لڑ رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

