مودی کی پالیسیوں سے دنیا بھر کا امن متاثر ہو سکتا ہے، شہریار آفریدی

چئیرمین پارلیمانی کمیٹی برائے امور کشمیر شہریار آفریدی کا کہنا ہے کشمیر میں مودی کی پالیسیوں سے دنیا بھر کا امن متاثر ہو سکتا ہے۔
چئیرمین پارلیمانی کمیٹی برائے امور کشمیر شہریار آفریدی کا پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا آج ڈیجیٹل دور ہے لہذا ڈیجیٹل طریقے سے مودی اور بھارت کے 5 اگست 2019 کے مظالم کو اقوام عالم کے سامنے دکھایا جا رہا ہے۔
مودی اور بھارت کا اصل چہرہ پارلیمان کا فورم سے دنیا کے سامنے بے نقاب کیا جا رہا ہے، دنیا کی سب جمہوریتوں، حکومتوں کو پیغام ہے کہ بھارت کے کشمیر میں انسانیت سوز مظالم جاری ہیں۔
ان کا کہنا تھا کشمیر میں مودی کی پالیسیوں سے دنیا بھر کا امن متاثر ہو سکتا ہے، مودی کے مظالم سے اس خطے میں چار ایٹمی طاقتیں ہیں جو کہ متاثر ہو سکتی ہیں، آج پارلیمان کا ایوان باور کرنا چاہتا ہے کہ اپنی غاصبانہ پالیسیوں کے لیے مودی کشمیریوں کی عزتوں کے جنازے نکال رہا ہے۔
ان کا مذید کہنا تھا آج اس عزم اور دعوت کا ایک مقصد ہے کہ کشمیر پر کبھی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا، آج پاکستان کی پارلیمنٹ نے دنیا کے سامنے کشمیر کا کیس رکھا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News