Advertisement

وزیر خارجہ سے امریکہ اور انڈونیشیا کے سبکدوش ہونے والے سفیروں کی الوداعی ملاقاتیں

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے امریکہ اور انڈونیشیا کے  سبکدوش ہونے والے سفیروں کی الوداعی ملاقاتیں ہوئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں اپنی مدت مکمل کرنے والے امریکی ناظم الامور پال جونز نے وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے الوداعی ملاقات کی ہیں۔

ملاقات میں وزیر خارجہ نے دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

وزیر خارجہ کی جانب سے پاک امریکہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں امریکی سفارتکار کی خدمات کو سراہا بھی گیا ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے انڈونیشیا کے سبکدوش ہونے والے سفیر آئیون سویودری عًمری سے علیحدہ ملاقات کی ہے۔

Advertisement

ملاقات میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان، انڈونیشیا کے ساتھ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

وزیر خارجہ نے برادر ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات میں بہتری لانے کے لئے، سبکدوش ہونے والے سفیر کی کاوشوں کو سراہا،وزیر خارجہ نے دفاع، تجارت سمیت مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون  کو مزیدفروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے اور مقبوضہ جموں و کشمیر پر سلامتی کونسل میں ہونے والے مباحثے میں مثبت کردار ادا کرنے پر انڈونیشیا کا شکریہ ادا کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کورکی میں مقامی قبائل اور فتنہ الہندوستان کےدرمیان جھڑپ 4 دہشتگرد ہلاک،2 زخمی
پنجاب پولیس کی پھرتیاں، پانچ سال قبل فوت ہونے والے شہری کے خلاف مقدمہ درج کرلیا
پاکستان میں پہلی بار گوگل اے آئی پلس پلان متعارف
سابق سینیٹر مشتاق محفوظ، تمام شہریوں کی واپسی کا عمل جلد مکمل ہوجائے گا، دفتر خارجہ
وزیراعظم کا ملائشیا کے سرکاری دورے سے متعلق اہم بیان
شہر قائد میں سمندری ہوائیں تاحال معطل، موسم گرم رہنے کا امکان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version