Advertisement

وزیراعلی سندھ میں بارشوں کو مانیٹر کر رہے ہیں، ناصر حسین شاہ

ناصر شاہ

وزیراطلاعات و بلدیات ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ پورے صوبے میں طوفانی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے اور وزیراعلی سندھ خود صوبے میں بارشوں کو مانیٹر کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات و بلدیات ناصر حسین شاہ نے بول نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ دادو کے علاقے میں ندی میں زیادہ پانی آنے سے سیلابی صورتحال بنی ہے اور گاج ندی کے علاقوں میں  صورتحال سے نمٹنے کے لیے پی ڈی ایم اے اور این ڈی ایم اے ریلیف کے کام مصروف ہے۔

انہوں نے کہا کہ جوہی میں کئی گائوں زمینی راستہ منقطع ہونے پر وہاں فوری طور امدادی کارروائیاں شروع کی گئیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاک آرمی اور پاک بحریہ سے جوہی میں گاج کے ندی کے اطراف پھنسے لوگوں کو نکالنے کے لیے بات ہوئی ہے۔

وزیراطلاعات بلدیات سندھ  نے بتایا ہے کہ دادو کے علاوہ کراچی اور دیگر اضلاع میں صورتحال بہتر ہے۔

Advertisement

ناصر حسین شاہ  نے بتایا کہ وزیراعلی سندھ کی ہدایت پر صوبے کے تمام اضلاع میں بنائی گئی رین ایمرجنسی ٹیم بہترین کام کر رہی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی میں سب سے زیادہ طوفانی بارشیں ہوئیں ہیں اور بہتر حکمت عملی سے فوری نکاسی آب اور دیگر اقدامات اٹھائے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سہیل آفریدی خیبر پختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ منتخب، 90 ووٹ حاصل کیے
پاکستان کی بحری تاریخ میں نیا سنگِ میل؛ سب سے بڑا کنٹینر بردار جہاز کراچی پہنچ گیا
جسٹس (ر) محمد جنید غفار کمپٹیشن اپیلٹ ٹربیونل کے چیئرمین تعینات
ایکسرسائز کیمبرین پیٹرول 2025 میں پاک فوج کی بڑی کامیابی؛ گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا
غزہ جنگ بندی؛ ٹرمپ اور سیسی کی دعوت پر وزیراعظم شرم الشیخ پہنچ گئے
گورنر خیبرپختونخوا نے علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ مسترد کردیا، 15 اکتوبر کو طلب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version