Advertisement

کراچی میں بارش، فوج اور رینجرز کی 70 ٹیمیں امدادی کاموں میں مصروف

آئی ایس پی آر
Advertisement

کراچی میں موسلادھار بارش کے بعد فوج اور رینجرز کی 70 ٹیمیں امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔

پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کراچی میں شدید بارشیں، میٹروپولیٹن شہر بری طرح متاثر ہوا جبکہ کراچی کے ساتھ کیرتھر میں بھی بارش سے لٹھ اور تھاڈو ڈیم اوور فلو ہو گئے۔

ترجمان آئی ایس پی آر نے کہا کہ لٹھ ڈیم اوور فلو ہونے سے ناردرن بائی پاس متاثر، ملیر ندی میں بھی شدید سیلاب آ گیا جبکہ فوج اور رینجرز کے دستے متاثرہ افراد کو مدد فراہم کر رہے ہیں۔

ترجمان آئی ایس پی آر نے یہ بھی کہا کہ ایم نائن کو سیلاب سے بچانے کے لیئے آرمی انجینرز نے فوری طور پر دو سو میٹر لمبا اور چار فٹ اونچا بند بنایا جبکہ قائد آباد کے عوام کو آرمی انجینرز کی کشتیوں کے ذریعے محفوظ مقامات تک پہنچایا جا رہا ہے۔

ترجمان آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ڈی ایچ اے، گزری، کیماڑی سیلاب سے بری طرح متاثرجبکہ نارتھ کراچی، ناظم آباد، صدر کے علاقے بھی سیلاب سے شدید متاثر ہیں۔

ترجمان آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا ہے کہ لانڈھی، ایئرپورٹ، فیصل بیس، یونیورسٹی روڈ، جناح ٹرمینل کے علاقے بھی پانی میں ڈوبے ہیں جبکہ سعدی ٹائون، قائد آباد، یوسف گوٹھ، پی اے ایف مسرور، گلشن جوہر کے علاقے بھی شدید متاثر ہیں۔

Advertisement

مزید پڑھیں

کراچی ، سب سے زیادہ بارش گلشنِ حدید میں ریکارڈ

محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والی...

ترجمان آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ مہران نالے کے سیلابی ریلے سے کے الیکٹرک گرڈ اسٹیشن کو بچانے کے لیئے تین آرمی انجینئرز ٹیمیں تعینات کی گئی ہے جبکہ سیلاب میں پھنسے افراد کو کھانا بھی فراہم کیا جا رہا ہے اور شدید سیلابی صورتحال میں فوج اور رینجرز کی 70 ٹیمیں امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔

واضح رہے کہ صوبہ سندھ میں مون سون بارشوں نے تباہی مچادی ہے جب کہ کراچی میں مسلسل بارش کے باعث کئی نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں۔

 

Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نبی آخر الزمان حضرت محمد ﷺ کے یوم ولادت پر او آئی سی کے زیر اہتمام تقریب ، اسحاق ڈار کا خطاب
معیشت کے لئے بڑی خوشخبری؛ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کم کرنے کے لئے 1275 ارب کا معاہدہ
صدرِمملکت اور وزیراعظم کا سعودی عرب کے مفتی اعظم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
مہنگا سونا، مزید مہنگا، قیمت میں ہوش اڑادینے والا اضافہ
پاکستان میں غربت کی شرح 25.3 فیصد تک پہنچ گئی، عالمی بینک
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام غریبوں کی بقا اور وقار کا سہارا ہے، چیئرپرسن روبینہ خالد
Advertisement
Next Article
Exit mobile version