Advertisement

ہاکی کی بہتری کیلئے پاکستان ہاکی فیڈریشن کا آئین تبدیل کرنےکا فیصلہ

وزیر اعظم

وفاقی حکومت نے ہاکی کی بہتری کیلئے پاکستان ہاکی فیڈریشن کا آئین تبدیل کرنےکا فیصلہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے وزیر بین الصوبائی ہم آہنگی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کی ملاقات ہوئی جس میں وزیر اعظم نے ہاکی فیڈریشن کو ہاکی کی ترویج اور نئے ٹیلنٹ کو ابھارنے کے لیے ہدایات دی۔

ملاقات میں ہاکی کے فروغ اور پاکستان ہاکی فیڈریشن کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ ہاکی کی بہتری کیلئے پاکستان ہاکی فیڈریشن کا آئین تبدیل کرنےکا فیصلہ کیا گیا اور ہاکی فیڈریشن کا آئین تبدیل کرنے پر مشاورت کی گئی۔

اس موقع پر وزیراعظم کو سیکرٹری پی ایچ ایف آصف باجوہ نے فیڈریشن کےامورپربریفنگ دی جس پر وزیراعظم عمران خان نے پاکستان ہاکی فیڈریشن انتظامیہ پرمکمل اظہاراعتماد کا اظہار کیا۔

ملاقات میں وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کا آئین پاکستان کرکٹ بورڈکی طرزپربنایا جائےگا۔

Advertisement

وزیراعظم نے چاروں صوبوں میں ایلیٹ ہاکی اکیڈیمزقائم کرنےکی بھی ہدایت دی اور کہا کہ صوبائی حکومتیں پی ایچ ایف کےساتھ مل کراکیڈیمزکاقیام عمل میں لائے۔

عمران خان نے کہا کہ ہاکی کھیل کی بہتری کیلئےتمام تر وسائل استعمال کئے جائےجبکہ قومی کھیل کو بحال کیا جائے۔

مزید پڑھیں

وزیراعظم کی چیئرمین قومی کونسل برائے مفاہمت کوجلد دورہ پاکستان کی دعوت

وزیراعظم عمران خان نے چیئرمین قومی کونسل برائے مفاہمت ڈاکٹرعبدااللہ عبداللہ کوجلد...

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ خواہش ہے کہ ہاکی کا کھیل دوبارہ ماضی کاعروج حاصل کرے۔

وزیربین الصوبائی ہم آہنگی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کی وزیراعظم عمران خان سے ہونے والی ملاقات میں صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن خالد سجاد کھوکھر اور سیکریٹری ہاکی فیڈریشن آصف باجوہ بھی شریک ہوئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کوالالمپور:سلطان آف جوہر ہاکی کپ، پاکستان نے ملائشیا کو 2-7 سے ہرا دیا
پاکستان اور ساؤتھ افریقہ ٹیسٹ سیریز، ٹرافی کی رونمائی
ویمنز ورلڈ کپ : پاکستان اور انگلینڈ 15 اکتوبر کو مد مقابل ہونگے
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ کل سے شروع ہو گا
کرکٹ میں انقلاب، ویمنز ورلڈکپ میں گوگل جیمنائی کا ڈیبیو، پچ کی پیشگوئی درست ثابت
جنوبی افریقہ کو خوش آمدید، ہمارا فوکس ٹیسٹ سیریز جیتنا ہے، اظہر محمود
Advertisement
Next Article
Exit mobile version