Advertisement

محرم میں کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے، آئی جی سندھ

آئی جی سندھ

آئی جی سندھ مشتاق احمد مہر کا کہنا ہے کہ  محرم الحرام کے موقع پر کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔

تفصیلات کے  مطابق  آئی جی سندھ مشتاق احمد مہر کی زیرصدارت محرم الحرام کےحوالے سےحیدرآباد، میرپور خاص، شہید بینظیرآباد،سکھر،لاڑکانہ رینج کے ڈی آئی جیز پر مشتمل اعلیٰ سطحی  ویڈیو لنک اجلاس ہوا۔

اجلاس میں اہل تشیع علماء نے بھی بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔

اس موقع پر آئی جی سندھ نے کہا کہ  محرم الحرام کے موقع پر کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔

مشتاق احمد مہر نے کہا کہ محرم کے حوالے سے ممکنہ حساس علاقوں میں اسپیشل برانچ اور علاقہ تھانہ پولیس تمام تر سیکیورٹی امور واقدامات کو غیرمعمولی بنایا جائے۔

Advertisement

انہوں نے ہدایت کی کہ محرم الحرام کی مناسبت سے منعقدہ جملہ مجالس، برآمد ہونے والے چھوٹے بڑے جلوسوں،مجالس کے مقامات، اور جلوسوں کے روٹس پر سیکیورٹی کے مجموعی اقدامات کو انتہائی مربوط اور ٹھوس بنایا جائے۔

آئی جی سندھ  نے کہا کہ   سیکیورٹی کے ساتھ ساتھ محرم کے مرکزی جلوسوں،مجالس کے شرکاء میں ماسک،ہینڈ گلوز/دستانے، سینیٹائزر کے استعمال پر بھی خصوصی توجہ دی جائے اور سماجی فاصلہ (سوشل ڈسٹینس) کو بھی ملحوظ خاطر رکھا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version