Advertisement

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا سیکیورٹی کونسل کو خط

دفتر خارجہ

ترجما دفتر خارجہ ڈاکٹر عائشہ فاروقی کا کہنا ہے کہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے کشمیر کے معاملے پر سیکیورٹی کونسل کو خط لکھا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق خط مقبوضہ کشمیر میں بھارتی یکطرفہ اقدامات کا سال مکمل ہونے پر لکھا گیا ہے۔

ترجمان نے بتایا ہے کہ خط کے متن میں صدر سیکیورٹی کونسل کے نام خط میں وزیرخارجہ نے بھارت کی طرف سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں بارے اضافی معلومات فراہم کی ہیں۔

متن میں وزیر خارجہ نے بتایا ہے کہ بھارت کی طرف سے جموں و کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اور بھارت کی طرف سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ تیز ہوگیا ہے۔

انہوں نے سیکورٹی کونسل کو بتایا ہے کہ بھارتی اقدامات سے علاقائی و بین الاقوامی امن کو شدید خطرات لاحق ہیں کیونکہ کشمیر میں فوجی محاصرہ، انٹرنیٹ و کمیونیکیشن بلیک آؤٹ جاری ہے۔

Advertisement

شاہ محمود قریشی نے خط میں باور کروایا ہے کہ کشمیری سیاسی راہنماوں کو قید اور کشمیری نوجوانوں کو جبری حراست میں  لے لیا جاتا ہے اور اب بھی بھارت تشدد، ماورائے عدالت قتل اور کشمیریوں کو اجتماعی سزا کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

 اس ضمن میں ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان نے سلامتی کونسل کی دو سرکاری دستاویزات بھی سرکولیٹ کی ہیں جس کے مطابق ایک پہلووں میں جموں و کشمیر تنازعہ کے قانونی پہلووں پر ہے جبکہ دوسرا مقبوضہ کشمیر میں احقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق ہے۔

5 اگست کو کشمیریوں پر بھارتی مظالم کیخلاف امریکہ میں احتجاج ہوگا

ڈاکٹر عائشہ نے بتایا ہے کہ انسانی حقوق کی بھارتی خلاف ورزیاں بھارت کی طرف سے کشمیری عوام کے خلاف جرم کی دستاویز ہے اور اس ضمن میں وزیرخارجہ نے سلامتی کونسل پر زور دیا ہے کہ بھارت کی طرف سے خطے کی سلامتی کو درپیش سیریس خطرات کا سلامتی کونسل نوٹس لیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل اعلان کیا گیا تھا کہ 5  اگست کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی محاصرے کو ایک سال مکمل ہونے  پر امریکہ  بھر کی انسانی حقوق کی تنظیمیں احتجاجی مظاہرے کریں گی جس میں  پاکستانی اور کشمیری  کمیونٹی بڑی تعداد میں شرکت کرے گی۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سامنے دنیا کی سب سے بڑی انسانی ہاتھوں کی ڈیجیٹل زنجیر بنائی جائے گی۔کورونا کے باعث انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنانا ممکن نہیں ہے۔

Advertisement

پاکستان کا 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کے الحاق کے خلاف یوم استحصال منانے کا اعلان

اقوام  متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے لیے خط بھی تیار کرلیا گیا ہے جو  پاکستانی اور کشمیری رہنما سیکرٹری جنرل کے نمائندے کو پیش کریں گے۔

امریکی شہر نیویارک میں  مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزی پراحتجاج کرنے کے لیے انتظامات کر مکمل کرلیے گئے ہیں۔اس موقع پر بڑی بڑی قدآور سکرینیں بھی لگائی جائیں گی۔

قبل ازیں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وزیر اطلاعات شبلی فراز اور معاون خصوصی کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہا کہ دنیا جانتی ہے کہ آج دنیا کا سب سے بڑا ملٹرائزڈ زون جموں و کشمیر ہے ۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ   5 اگست کو بھارتی آر ایس ایس سرکار نے غیر قانونی و یکطرفہ طور پر مقبوضہ کشمیر کا الحاق کیا اور 5آگست کو بھارتی کریک ڈاؤن و محاصرے کو ایک برس مکمل ہو جائے گا ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سہیل آفریدی خیبر پختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ منتخب، 90 ووٹ حاصل کیے
پاکستان کی بحری تاریخ میں نیا سنگِ میل؛ سب سے بڑا کنٹینر بردار جہاز کراچی پہنچ گیا
جسٹس (ر) محمد جنید غفار کمپٹیشن اپیلٹ ٹربیونل کے چیئرمین تعینات
ایکسرسائز کیمبرین پیٹرول 2025 میں پاک فوج کی بڑی کامیابی؛ گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا
غزہ جنگ بندی؛ ٹرمپ اور سیسی کی دعوت پر وزیراعظم شرم الشیخ پہنچ گئے
گورنر خیبرپختونخوا نے علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ مسترد کردیا، 15 اکتوبر کو طلب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version