Advertisement

لندن جا کر نوازشریف بہت صحت مند ہوگئے ہیں، شہباز گل

شہباز گِل

معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف لندن جانے کے بعد بہت زیادہ صحت مند ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آج معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ نوازشریف اپنی رپورٹس میں جعل سازی کر کے اور ڈاکٹرز کو دھوکا  دے کر لندن فرار ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ ای ڈی ٹی اے کیمیکل کے استعمال کو اوپر نیچے کردیا جائے تو پلیٹ لیٹس گر جاتے ہیں اور اس طرح کی رپورٹس کسی بھی ڈاکٹر کو رپورٹ دکھائی جائے تو ڈاکٹر وہی دیکھے گا جو رپورٹ میں ہوگا۔

مزید پڑھیں

سونامی کے شکار ملک ٹونگا کی عالمی برادری سے فوری مدد کی اپیل

بحر الکاہل میں چند روز قبل سونامی کا سامنا کرنے والے ملک...

حکومت کا نوازشریف کی واپسی کے لیے تمام قانونی طریقے اختیار کرنے کا اعلان

حکومت کی جانب سے میاں نواز شریف کی لندن سے واپسی کے...

قبل ازیں معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے آج پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا ہے کہ حکومت نے میاں نواز شریف کی لندن سے واپسی کے لیے تمام قانونی طریقے اختیار کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

Advertisement

شہزاد اکبر کا کہنا ہے کہ نواز شریف پاکستان کی عدالتوں سے سزا یافتہ مجرم ہیں اور اب تک لندن میں ان کے علاج کا کوئی ایک ثبوت پیش نہیں کیا گیا ہے بلکہ نواز شریف لندن کی سڑکوں پر چہل قدمی کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں

نواز شریف کی واپسی کے لیے برطانوی حکومت سے رابطہ درست فیصلہ ہے

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سابق وزیراعظم نواز شریف...

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ بیماری کے نام پر نواز شریف کا یہ مذاق برداشت نہیں کیاجائےگا۔

انہوں نے کہا ہے کہ نواز شریف کی واپسی سے متعلق برطانوی حکومت کو خط لکھا گیا ہے کیونکہ نوازشریف خود لندن سے نہیں آئیں گے اور انہیں واپس لانے کے لیے تمام تر قانونی طریقے اختیار کئے جائیگے۔

شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ اپوزیشن این آر او کا پلس پلس پلس مانگ رہی ہے جبکہ منی لانڈرنگ جرائم کی ماں ہے مگر اپوزیشن کہتی ہے اسے سنگین جرم نہ کہا جائے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ ‏نواز شریف کی واپسی کے لیے برطانوی حکومت سے رابطہ درست فیصلہ ہے، نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس کی انکوائری بھی درست فیصلہ ہے۔

Advertisement

وفاقی وزیرنے مزید کہا کہ نوازشریف کی لندن روانگی نے پی ٹی آئی بیانیے اوراحتساب کے عمل کو شدید دھچکا دیا۔

.فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ جعلی رپورٹس کی تیاری میں جن لوگوں کاکردارہے ان کو نشان عبرت بنانا چاہیے

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
یمن کے قریب بحری جہاز پر ڈرون حملہ ، 24 پاکستانی پھنس گئے ، زندگیوں کو شدید خطرہ لاحق
ملک میں تیل و گیس کی پیداوار میں اضافے کے حوالے سے اچھی خبر سامنے آ گئی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم، ایک دن میں تین نفسیاتی حدیں عبور
نیب نے ایس بی سی اے سے کراچی میں بغیر منظوری کام کرنے والے شادی ہالز کی فہرست مانگ لی
پاکستان پیپلزپارٹی کا حکومتوں، بیوروکریسی اور سیاست دانوں کو اخراجات کم کرنے کا مشورہ
وزیراعظم کا پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی تاریخی سطح عبور کرنے پر اظہار مسرت
Advertisement
Next Article
Exit mobile version