Advertisement

عوامی مسائل اور شکایات کے حل میں کونسی وزارت سب سے آگے؟

وزارت

عوامی مسائل اور شکایات کے حل میں کونسی وزارت سب آگے ہے؟ بہترین پرفارمنس دکھانے والی ٹاپ 10 وزارتیں کونسی؟ وزیراعظم ڈیلیوری یونٹ نے وفاقی وزارتوں کی رینکنگ جاری کر دی۔

جاری کردہ رینکنگ کے مطابق  وزارت ماحولیات 57 فیصد عوامی اطمینان جیت کر پہلے نمبر ہے۔ماحولیات سے متعلق حکومتی کوششوں کو عوامی سطح پر پذیرائی ملی ہے۔

وزارت کامرس 53 فیصد کارکردگی کے ساتھ دوسرے نمبر پر آ گئی ہے جبکہ  وزارت پارلیمانی امور بہتر کارکردگی کے ساتھ ٹاپ 3 میں شامل ہے۔

بابر اعوان نے تیسری مرتبہ وزارت کا حلف لے کر معاملات کو مزید بہتر بنایا ہے۔

اسد عمر کی وزارت منصوبہ بندی 51 فیصد ووٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہے جبکہ  وزارت اطلاعات 50 فیصد ووٹوں کے ساتھ 5 ویں نمبر پر آ گئی ہے۔

Advertisement

وزارت انسداد منشیات کا 50 فیصد ووٹ کے ساتھ چھٹا نمبر اور   وزارت خارجہ 49 فیصد کارکردگی کے ساتھ 7 ویں نمبر پر جبکہ  وزارت بین الصوبائی رابطہ 49 فیصد کارکردگی کے ساتھ 8 ویں نمبر پر موجود ہے ۔

 وزارت اوورسیز عوامی اعتماد جیتنے میں کامیاب ہوکر ٹاپ 10 میں شامل ہوگئی۔ وزارت اوورسیز 47 فیصد بہتر کارکردگی سے 9 ویں نمبر پر  اور  وزارت نجکاری 46 فیصد کارکردگی کے ساتھ آخری پوزیشن پر موجود ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
آئندہ مالی سال کا بجٹ ایف بی آر نہیں بنائے گا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
خضدار میں آپریشن،فتنتہ الہندوستان کے خواتین کے لباس میں 4 دہشتگردگرفتار
ڈائریکٹر ورلڈ بینک بھی وزارت قومی صحت کی کارکردگی کی معترف
او جی ڈی سی کی بڑی کامیابی، خیرپور میں گیس اور کنڈینسیٹ کے نئے ذخائر دریافت
سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ، کاروبار متاثر ہونے لگا
پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ ختم کرنے کیلئے آئی ایم ایف نے ڈیڈ لائن طے کر دی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version