Advertisement

بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کے خواہشمند افراد ہوجائیں ہوشیار

بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی سے متعلق سپریم کورٹ نے بڑا فیصلہ کرلیا جس کے تحت بغیر اجازت دوسری شادی پر پہلی بیوی کو حق مہر فوری طور پر ادا کرنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان نے ایک کیس میں قرار دیا ہے کہ پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے والے کو پہلی بیوی کا حق مہر فوری طور پر ادا کرنا ہوگا جبکہ مہر معجل ہو یا غیر معجل دونوں صورتوں میں فوری واجب الادا ہوگا۔

پانچ صفحات پر مشتمل فیصلہ جسٹس مظاہر علی اکبر نے جاری کیا، جس میں کہا گیا ہے کہ دوسری شادی کے لئے پہلی بیوی یا ثالثی کونسل کی اجازت لازمی ہے۔

عدالت کا کہنا تھا کہ قانون میں دوسری شادی کیلئے اجازت کا قانون معاشرے کو بہتر انداز سے چلانے کیلئے ہے جبکہ قانون میں دوسری شادی کیلئے اجازت کے قانون کی خلاف ورزی سے کئی مسائل جنم لینگے۔

مزید پڑھیں

دوسری شادی: پہلی بیوی اور مصالحتی کونسل کی اجازت لازم

اسلام آباد ہائی کورٹ کا حکم ہے کہ دوسری شادی کے لیے...

Advertisement

یاد رہے اس سے قبل پشاور کے رہائشی محمد جمیل نے اہلیہ کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کی تھی،  پشاور ہائی کورٹ نے محمد جمیل کو بغیر اجازت دوسری شادی کرنے پر پہلی بیوی کو فوری طور پر حق مہر ادا کرنے کا حکم سنایا گیا تھا جس پر پشاور کے رہائشی محمد جمیل نے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کی تھی۔

سپریم کورٹ نے حق مہر کی فوری ادائیگی کے فیصلے کیخلاف اپیل خارج کرتے ہوئے بغیر اجازت دوسری شادی پر پہلی بیوی کو حق مہر فوری ادا کرنے کا حکم سنادیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
افغانستان کی جگہ زمبابوے سہ ملکی سیریز میں شامل ہوگیا
افغانستان نے تمام احسانات فراموش کر کے جارحیت کی ، شاہد آفریدی
پیپلزپارٹی  نے وفاقی حکومت کو وعدوں پر عملدرآمد  کے لئے  ایک ماہ کی مہلت  دیدی
ملک کو معاشی دفاعی و سفارتی لحاظ سے مستحکم کر دیا ، وزیراعظم شہباز شریف
حکومت کی پیپلزپارٹی کو ایک بار پھر کابینہ میں شمولیت کی دعوت
شمالی وزیرستان؛ سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کا خود کش حملہ ناکام بنادیا، 4 دہشتگرد جہنم واصل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version