اداروں میں شفافیت کو یقینی بنانے پر توجہ مرکوز ہے، مراد سعید

وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے اداروں میں شفافیت کو یقینی بنانے پر توجہ مرکوز ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر مواصلات مراد سعید نے جیوگرافیکل انفارمیشن سسٹم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس پراجیکٹ کو ایک سا ل پہلے شر وع کیا تھا اور آج اس کا افتتاح کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ ہمیں اپنے اداروں کے اندر شفافیت لیا کر آنی ہے، این ایچ اے کو ایک منافع بخش ادارہ بنا نا ہے اور صرف اتنا ہی نہیں بلکہ جو نئے پر اجیکٹ شروع کر ینگے جی آئی ایس سے ہمیں مدد ملے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے این ایچ اے کو سیلف سسٹینیبیلیٹی کی جانب لے کر جانا ہے اور ہم نے اپنے ادارے میں شفافیت پیدا کرنی ہے۔
مراد سعید نے کہا ہے کہ جی آئی ایس سے این ایچ اے کا ریوینیو بھی بڑھے گا اور اس ضمن میں کل یا پرسوں این ایچ اے کی 2 سال کی کارکردگی عوام کے سامنے رکھوں گا۔
ایم ایل ون منصوبے سے ریلوے کا نظام جدید اور مضبوط ہوگا، وزیر اعظم
وفاقی وزیر کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پچھلے ایک ہفتے میں پاکستان کو بہت سی خوشخبریاں ملی ہیں جس میں اسٹاک ایکسچینج میں بہتری آئی، بیرون ملک سے زرمبادلہ میں اضافہ ہوا، کورونا کی وبا سے لڑنے میں دنیا پاکستان کی معترف ہے، ایم ایل 1 منصوبے، جی آئی ڈی سی، بجلی کی قیمتوں میں کمی اور بھی بہت سی خوشخبریاں ہیں، بھاشا ڈیم کا افتتاح ہو گیا، احساس نشوونما کا افتتاح بھی ہو گیا اور بی آر ٹی کا بھی افتتاح ہو گیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان معاشی استحکام کی جانب جا رہا ہے اور این ایچ اے 8 ایسے پروجیکٹس سامنے لائے گا جس سے قومی خزانے میں اضافہ ہو گا اور اس مالی سال بہت سے پراجیکٹس کی فیزیبیلیٹی مکمل ہو جائے گی کیونکہ ان پراجیکٹس سے لوگوں کو روزگار بھی ملے گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ گزشہ حکومت کے آخری دو سال سے موجودہ حکومت کے پہلے دو سال میں پاکستان نے ذیادہ ترقی کی ہے کیونکہ گزشتہ حکومت اور موجودہ حکومت میں احساس کا فرق ہے۔
انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم نے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام اور احساس نشوونما پروگرام کا آغاز کیا اور غربت کے خاتمے کیلئے اقدامات کئے گئے 2 سالوں میں ایک پناہ گاہ سے 200 پنا گاہوں تک پہنچ گئے ہیں، وزیراعظم عمران خان نے ہمیشہ غریب اور دیہاڑی دار طبقے کا احساس کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

