سانحہ بلدیہ فیکٹری کا فیصلہ آج سنائے جانے کا امکان

ملزمان کی سزاؤں کیخلاف اپیل میں اہم گواہوں کی فہرست مرتب کرنےکا حکم
کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کا فیصلہ آج سنائے جانے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت میں سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے 8 سال بعد ملزمان کے خلاف فیصلہ محفوظ کرلیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ پولیس نے کیس میں ایم کیو ایم کے کارکن رضوان قریشی کو گرفتار کیا، جس نے انکشاف کیا کہ حماد صدیقی نے رحمان بھولا کے ذریعے فیکٹری مالکان سے بیس کروڑ روپے بھتہ طلب کیا، نہ دینے پر فیکٹری میں آگ لگائی۔
رضوان قریشی کےبیان کےبعد مقدمہ سٹی کورٹ سےانسدادہشتگردی کی عدالت منتقل ہوا، جوائنٹ انٹروکیشن ٹیم تشکیل دی گئی جس کے بعد رحمان بھولا کو انٹرپول کی مدد سے بینکاک سے گرفتار کر کے پاکستان لایاگیا بعدازاں زبیر چریا کو گرفتار کیاگیا۔
تاہم حماد صدیقی آج تک گرفتار نہیں ہوسکا ہے، فیکڑی مالک ارشد بھائیلہ نےدبئی سے ویڈیولنک کےذریعے جے آئی ٹی اور عدالت کو بیان ریکارڈ کروایا، بھتہ طلب کئے جانے کی تصدیق کی گئی۔
فروری2017 میں متحدہ رہنما رؤف صدیقی، رحمان بھولا، زبیر چریا اور دیگرپر فردجرم عائدکی گئی، کیس میں چارسو افراد نے بیانات ریکارڈ کرائے، انسداد دہشت گردی کی عدالت میں فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
گیارہ ستمبر 2012 میں بھتہ نہ دینے پر دہشتگردوں نے کراچی کی بلدیہ فیکٹری میں کیمیکل چھڑک کر آگ لگادی تھی جس سے 260 سے زائد افراد ہلاک جب کہ درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News