کے الیکٹرک کا آئی ٹی سسٹم ہیک!
کراچی کو بجلی سپلائی کرنے والا ادارہ، کے الیکٹرک کا آئی ٹی...

کے الیکٹرک کے آئی ٹی سسٹم کو ہیک کرنے کے معاملے پر کے الیکٹرک کی جانب سے سائبر کرائم یونٹ سے رابطہ کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ہیکرز نے کے الیکٹرک ویب ساٸیٹ اور آن لاٸن ریکارڈ کو بھی ہیک کرلیا گیا ہے جس کے بعد کے الیکٹرک کی جانب سے ایف آٸی اے ساٸبر کراٸم یونٹ سے رجوع کرلیا گیا ہے۔
ایف آٸی اے ساٸبر کراٸم یونٹ، کے الیکٹرک وہیب ساٸیٹ اور آن لاٸن ریکارڈ کی بازیابی کیلۓ مصروف عمل ہے۔
اس ضمن میں ذرائع کا کہنا ہے کہ ہیکرز کی جانب سے وہیب ساٸٹ اور آن لاٸن ریکارڈ کی واپسی کے عوض تاوان کی رقم کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔
دوسری جانب ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ کچھ تکنیکی مسائل کی بناء پر صارفین کو ڈپلیکیٹ بلز، بلوں کی ادائیگی اور کے ای لائیو ایپ تک رسائی میں رکاوٹ پیش آسکتی ہے لیکن ہنگامی اور تکنیکی شکایات کے لئے 118 کال سینٹر سروسز 24 گھنٹے دستیاب ہیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ تکنیکی مسئلے کو جلد از جلد حل کرنے کی پوری کوشش کررہے ہیں۔
یاد رہے کہ کےالیکٹرک کا گزشتہ روز سے ہیک آئی ٹی سسٹم تاحال بحال نہ ہو سکا ہے جس کے باعث متعدد سسٹم کام کرنے سے قاصر ہیں۔
اس ضمن میں ذرائع کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کا گزشتہ توز سسٹم پر سائبر اٹیک ہوا تھا اور کے الیکٹرک کے آئی ٹی ماہرین تاحال سسٹم بحال کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کا جدید سیپ سسٹم بھی کام نہیں کر رہا، کے الیکٹرک کا ای میل، بینک ٹرانزیکشن سسٹم بلنگ سسٹم، شکائت درج کرانے کا سسٹم بری طرح متاثر ہوا ہے۔
کے الیکٹرک بجلی باررش کے بعد شہر میں مکمل بجلی بحالی میں ناکامی کے بعد اب آئی ٹی سسٹم ہیک ہونے سے نظام مفلوج ہو گیا ہے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News