Advertisement

پاک بحریہ کے افسروں اور جوانوں کو عسکری ایوارڈز تفویض

پاک بحریہ  کےافسروں اور جوانوں کو عسکری ایوارڈز  تفویض کردیے گئے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق  کراچی میں پاک بحریہ کے آفیسرز اور سی پی اوز/سیلرز کو عسکری ایوارڈز تفویض کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔

تقریب کے مہمان خصوصی چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی تھے۔

تقریب میں 14 افسران کو ستارہ امتیاز (ملٹری ) تفویض کیا گیا جبکہ  20 افسران نےتمغہ امتیاز (ملٹری) حاصل کیا۔

7 افسران اور سیلرز کو ان کی جرات و بہادری کے اعتراف میں تمغہ بسالت سے نوازا گیا۔

Advertisement

147  ماسٹر چیف پیٹی آفیسرز، چیف پیٹی آفیسرز اور سیلرز کو تمغہ خدمت(ملٹری) کلاس ون ، ٹو اور تھری تفویض کیے گئے۔

63 افسروں، چیف پیٹی آفیسرز/سیلرز اور نیو ی سویلین کو چیف آف دی نیول اسٹاف کی جانب سے مراسلہ تحسین سے نوازا گیا۔

تقریب میں پاک بحریہ کے بہترین سیلر اور بہترین سویلین کے ایوارڈ بھی دیے گئے۔

یوم دفاع کے موقع پر صدر پاکستان کی جانب سے 6 افسران کو ہلال امتیاز (ملٹری) اور 2 افسران کو تمغہ بسالت تفویض کیا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ معمہ بن گیا، 12 گھنٹے بعد بھی گورنرہاؤس نہ پہنچ سکا
رواں مالی سال کے ٹیکس اہداف میں کمی کیلئے آئی ایم ایف جائزہ مشن رضا مند
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدے میں غیرمعمولی پیشرفت
غزہ میں نسل کشی کے خاتمے کا معاہدہ دیرپا امن کے قیام کا تاریخی موقع ہے، وزیراعظم
غزہ کے شہداء کو مفتی محمود کانفرنس میں خراجِ عقیدت پیش کریں گے، مولانا فضل الرحمٰن
بلاول بھٹو نے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس طلب کرلیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version