کراچی میں مزید خطرناک عمارتوں کے گرنے کا خدشہ

شہر قائد میں مزید عمارتوں کے گرنے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے خطرناک عمارتوں کی نئی فہرست جاری کردی ہے۔
ایس بی سی اے کی جانب سے جاری کردہ فہرست کے مطابق سب سے زیادہ خطرناک عمارتیں صدر ٹاؤن میں موجود ہیں۔
علاوہ ازیں لیاری ٹاؤن میں 67 خطرناک عمارتیں ہیں، لیاقت آباد میں خطرناک عمارتوں کی تعداد 51 ہے جبکہ گلبرگ ٹاؤن میں 10 عمارتوں کے گرنے کا خدشہ ہے اور سائٹ ٹاؤن میں 9 عمارتیں خطرناک قرار دی گئی ہیں۔
ایس بی سی اے کی خطرناک عمارتوں کی فہرست کے مطابق کیماڑی ٹاؤن میں 7 عمارتیں رہائش کے قابل نہیں ہیں جبکہ ملیر میں 6 عمارتوں کو خطرناک قرار دیا گیا ہے۔
تاہم نارتھ ناظم آباد اور شاہ فیصل کالونی میں پانچ پانچ عمارتیں خطرناک قرار دی گئی ہیں جبکہ گلشن اقبال، اورنگی ٹاؤن، بلدیہ ٹاؤن، لانڈھی، کورنگی میں بھی 15 خطرناک عمارتیں موجود ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News