Advertisement

بھارت امریکہ انسدادِ دہشت گردی مشترکہ ورکنگ گروپ کے اعلامیے پر پاکستان کا ردعمل

ایل او سی

پاکستان نے  بھارت اور امریکہ  کے 17 ویں انسدادِ دہشت گردی مشترکہ ورکنگ گروپ کے اعلامیے پر شدید ردعمل دیا ہے۔

ترجمان وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ،بھارت اور  امریکہ مشترکہ ورکنگ گروپ برائے انسداد دہشت گردی کے 17 ویں اجلاس کے مشترکہ اعلامیے میں پاکستان کے بلاجواز حوالے کو سختی سے مسترد کرتا ہے ۔

ترجمان وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ  ہم نے اس حوالے سے اپنے تحفظات امریکی متعلقہ حکام تک پہنچا دیے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ تمام شریک ممالک جنوبی ایشیائی خطے کے امن و امان سے جڑے مسائل کا تذکرہ  زمینی حقائق کو پیش نظر رکھتے ہوئے کریں اور اور یک طرفہ اور حقائق کے منافی آراء سے احتراز کریں ۔

ترجمان وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ  بین الاقوامی برادری اس حقیقت سے اچھی طرح باخبر ہے کہ پاکستان ہندوستان کی ایما اور معاونت پر مبنی سرحد پار سے ہونے والی دہشت گردی کا شکار رہا ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ عالمی برادری پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف کی جانے والی کاوشوں، قربانیوں اور ان کے نتیجے میں حاصل ہونے والی کامیابیوں کو بھی تسلیم کرتی ہے ۔

ترجمان وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ  پاکستان اس امر کا بارہا اظہار کر چکا ہے کہ آر ایس ایس کے ایجنڈے پر گامزن بی جے پی سرکار کا غیر ذمہ دارانہ رویہ، اقلیتوں کے ساتھ ناروا سلوک،مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی، اور پاکستان اور خطے کے دیگر ممالک کے خلاف بھارت کا جارحانہ سلوک ،پورے جنوبی ایشیائی خطے کے امن کو شدید خطرات سے دوچار کر رہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ   عالمی برادری کو بھارت پر زور دینا چاہیے کہ وہ خطے کے امن و استحکام کے منافی روش اپنانے سے باز رہے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
’’کراچی میں روڈ نہیں، صرف چالان ہیں، فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو احتجاج ہوگا‘‘
پاکستان غزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کیلئے واضح موقف پیش کرے گا، دفترخارجہ
مشرف علی زیدی عالمی میڈیا کےلئے ترجمان وزیراعظم مقرر، عطا اللہ تارڑ کی تصدیق ، نو ٹیفکیشن جاری
پنجاب اسمبلی کا 34 واں اجلاس کل شروع ہوگا، اہم بلز اور حکومتی امور پر بحث متوقع
ریڈ لائن منصوبہ عوام کیلیے وبال جان، پیپلزپارٹی نے کراچی کو تجربہ گاہ بنا دیا، حافظ نعیم الرحمان
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version