Advertisement

اوورسیز پاکستانیوں کو الیکشن لڑنے کی اجازت دینے کا فیصلہ

وفاقی حکومت کی جانب سے دوہری شہریت کے حامل پاکستانیوں کو الیکشن لڑنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ نے دوہری شہریت کے حامل پاکستانیوں کو الیکشن لڑنے کی اجازت دینے بارے بل منظور کرلیا ہے۔

اس ضمن میں وفاقی کابینہ کی جانب سے آئین کے آرٹیکل 63 ون سی تبدیل کرنے کے لیے آئینی ترمیم بل کی منظوری دی گئی ہے جبکہ وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد آئینی ترمیمی بل وزارت پارلیمانی امور کو ارسال کردیا گیا ہے۔

ترمیمی بل کے مطابق دوہری شہریت کے حامل افراد کو حلف اٹھانے سے قبل غیرملکی شہریت ترک کرنا ہوگی۔

یاد رہے کہ کابینہ کمیٹی برائے قانونی کیسز نے دوہری شہریت رکھنے والوں کو الیکشن لڑنے کی اجازت کی مخالفت کی تھی جبکہ بعض وزراء کی جانب سے بھی دوہری شہریت رکھنے والوں کو الیکشن لڑنے کی اجازت دینے کی مخالفت کی گئی۔

Advertisement

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم کے معاون خصوصی ذلفی بخاری کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی آسانی کے لیے قوانین بنا رہے ہیں۔

ذلفی بخاری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں کو مزید سہولتیں فراہم کریں گے، جب اوورسیز پاکستانی وطن آئیں گے تو آسانی سے چھٹیاں گزار سکیں گے۔

معاون خصوصی نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے زمین کے تنازعات کے لیے خصوصی اقدامات کر رہے ہیں، وزیراعظم نے کہا ہے کہ سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل کو حل کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 2 ہفتوں میں اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لیے قوانین سازی پر کام کرلیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
27 ویں آئینی ترمیم؛ سینیٹ و قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا
ملک بھر میں 8 نومبر تک موسم کیسا رہے گا، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
پاکستان کی سفارتکاری نئے اعتماد اور استحکام کے دور میں داخل ہو چکی ہے، خواجہ آصف
غزہ کیلیے فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
Advertisement
Next Article
Exit mobile version