Advertisement

بھارت میں 11 پاکستانی ہندوؤں کا قتل، بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی

ایل او سی

بھارت کے ضلع جودھ پور میں 11 پاکستانی  ہندوؤں کے قتل کے معاملے پر پاکستان میں بھارتی ناظم الامور  کو دفتر خارجہ طلب کرلیا گیا۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق  پاکستان نے  بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرکے 11 پاکستانی ہندوؤں کے قتل پر احتجاج  کیا اور اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔

بھارتی ریاست راجستھان کے شہرجودھ پور میں 9 اگست کو پاکستان سے جانے والے 11 ہندو مشکوک طور پر مارے گئے  تھے۔

 ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن نے متعدد بار بھارتی حکومت سے واقعے کی تفصیلات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا   ہےتاہم بھارتی حکومت معاملے پر ٹال مٹول سے کام لیتی رہی ہے اورٹھوس معلومات فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ مرحوم کی بیٹی شرمتی مکھی نے اپنے والد کے قتل میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ملوث ہونے کا بیان دیا ہے ۔

Advertisement

شرمتی مکھی کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسی را اس کے والد ،والدہ اور دیگر اہلخانہ کے قتل میں ملوث ہے اور پاکستان مخالف کام کرنے کے  لیے قائل کرنے میں ناکام رہی ہے ۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستانی شہریوں کو تحفظ فراہم کیا جائے اور  پاکستانی ہائی کمیشن کو متاثرین کے بھارت میں موجود خاندان تک رسائی دی جائے ۔

ترجمان دفتر خارجہ نے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ بھارت ایف آئی آر کی کاپی فراہم کرے اور پاکستانی ہائی کمیشن کے اہلکاروں کو پوسٹ مارٹم کے وقت رسائی دے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version