Advertisement

پی آئی اے کا اربعین کے موقع پر عراق کیلئےخصوصی پروازیں چلانے کا اعلان

پی آئی اے

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن(پی آئی اے) نے  نے اربعین  کے موقع پر عراق کی خصوصی پروازیں چلانے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق  پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن(پی آئی اے) نے نجف اور بغداد کے لیے خصوصی پروازوں  کا شیڈول جاری کر دیا۔

اربعین کے موقع پر کراچی، اسلام آباد اور لاہور سے نجف اور بغداد کے  لیے خصوصی پروازیں روانہ ہوں گی۔

خصوصی پروازیں  27 ستمبر سے 5 اکتوبر تک چلائی جائیں گی۔

زائرین کے لیے کراچی، اسلام آباد، لاہور، ملتان اور ملک کے دیگر شہروں سے پرکشش کرایہ متعارف کروادیا گیا ہے۔

Advertisement

پی آئی اے کے سی ای او ارشد ملک کا کہنا ہے کہ  تمام مذہبی موقعوں پر خصوصی پروازوں کا انعقاد پی آئی اے کی ہمیشہ سے روایت رہی ہے ۔

سی ای او پی آئی اے نے کہا کہ   زائرین کی خدمت اور ان کی معاونت قومی ائیرلائن کی حیثیت سے ہماری ذمہ داری ہے ۔حکومت اور وزیر ہوابازی کی خصوصی ہدایات پر یہ پروازیں ایسے ترتیب دی جارہی ہیں کہ زائرین کو کسی قسم کی دشواری نہ ہو ۔

واضح رہے کہ  اربعین پر پروازوں کا مطالبہ بہت عرصے سے کیا جارہا تھا ۔کچھ عرصہ قبل سی ای او پی ائی اے ارشد ملک نے عراقی سفیر سے خصوصی ملاقات کرکے اجازت کی درخواست کی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
چمن بارڈر پر بابِ دوستی مکمل طور پر سلامت، افغان طالبان کا جھوٹا دعویٰ بے نقاب
وزیراعظم شہبازشریف سے بلاول کی قیادت میں پی پی کے وفد کی اہم ملاقات
تصادم نہیں، تعاون وقت کی ضرورت ہے، جنرل ساحر شمشاد مرزا کا اسلام آباد سمپوزیم سے خطاب
کراچی، 48 انچ قطر لائن کی مرمت کا کام مکمل، متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بحال
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version