عمران خان عالمی وبا سے نمٹنے والے کامیاب سیاستدانوں میں نمبر ون قرار

وزیراعظم عمران خان کو عالمی وبا سے نمٹنے والے کامیاب سیاستدانوں میں نمبر ون قرار دے دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق برطانوی جریدے نے کورونا سے نمٹنے والے10کامیاب سیاستدانوں کی فہرست جاری کردی جس میں عمران خان کو کورونا سے نمٹنے والے کامیاب سیاستدانوں میں نمبر ون قرار دیا گیا ہے۔
برطانوی جریدہ میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کورونا کے دوران امدادی فنڈ شروع کیا اور بےروزگار افراد تک بروقت مدد پہنچائی۔
برطانوی جریدہ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بھارت، چین، ایرن،عراق، افغانستان، بنگلہ دیش کا کوئی سیاستدان شامل نہیں جبکہ معاون خصوصی زلفی بخاری بھی ٹاپ ٹین لسٹ میں شامل ہے۔
برطانوی جریدہ میں مزید کہا گیا ہے کہ کانگریس وومین برائے نیویارک الیگزینڈریا کا دوسرا نمبر پر ہے جبکہ نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن کا تیسرا نمبر پر ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News