کے الیکٹرک کا آئی ٹی سسٹم ہیک!

کراچی کو بجلی سپلائی کرنے والا ادارہ، کے الیکٹرک کا آئی ٹی سسٹم ہیک ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کےالیکٹرک کا گزشتہ روز سے ہیک آئی ٹی سسٹم تاحال بحال نہ ہو سکا ہے جس کے باعث متعدد سسٹم کام کرنے سے قاصر ہیں۔
اس ضمن میں ذرائع کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کا گزشتہ توز سسٹم پر سائبر اٹیک ہوا تھا اور کے الیکٹرک کے آئی ٹی ماہرین تاحال سسٹم بحال کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کا جدید سیپ سسٹم بھی کام نہیں کر رہا، کے الیکٹرک کا ای میل، بینک ٹرانزیکشن سسٹم بلنگ سسٹم، شکائت درج کرانے کا سسٹم بری طرح متاثر ہوا ہے۔
کے الیکٹرک بجلی باررش کے بعد شہر میں مکمل بجلی بحالی میں ناکامی کے بعد اب آئی ٹی سسٹم ہیک ہونے سے نظام مفلوج ہو گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

