Advertisement

مہلک وباء پر قابو پانے پر جاپانی سفیر کی پاکستان کو مبارکباد

کورونا وباء پر کامیابی سے قابو پانے پر جاپانی سفیر کی پاکستان کو مبارکباد پیش کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جاپانی سفیر متسودا کونی نوری نے پاکستانی حکومت اور عوام کو کوویڈ 19 پر قابو پانے پر مبارکباد پیش کی گئی ہے۔

جاپانی سفارتخانہ کے مطابق جاپانی سفیر نے 15 ستمبر سے مرحلہ وار تعلیمی اداروں کو کھولنے کے فیصلے کو بھی سراہا ہے اور کوویڈ 19 کے خلاف ان کوشیشوں میں ملوث افراد کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

متسودا کونی نوری نے مستقبل میں کسی چیلنج کے مشترکہ مقابلے کے لئے پاکستان اور جاپان کے مابین تعاون کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

اس حوالے سے جاپان کے سفیر کا کہنا تھا کہ کوویڈ 19 طویل بریک ڈاؤن کے بعد اس مرحلے میں تعلیمی اداروں کا دوبارہ کھلنا خوش آئند ہے، امید ہے کہ جلد ہی طلبہ اپنے اسکولوں، کالجوں اور جامعات لوٹ آئیں گے کیونکہ تعلیم کا شعبہ جاپانی حکومت کی ترجیح ہے۔

Advertisement

جاپانی سفیر کا کہنا تھا کہ جائیکا، حکومت پاکستان، یو این ایچ سی آر، یونیسیف کی شراکت سے جاپانی حکومت پاکستان کے تعلیمی اداروں کے ڈھانچے میں بہتری کی حمایت کرتی ہے اور پاکستان کے تعلیمی اداروں کے ڈھانچے میں یہ بہتری اسکولوں کی عمارات، تعلیمی مواد،  نوجوانوں بشمول مہاجرین و خواتین کے لیے اسکولوں کی ترغیب کے ذریعہ ممکن ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وزیراعظم سے بنگلا دیش کے چیف ایڈوائزر کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
شہرقائد میں آج موسم کیسا رہے گا، محکمہ موسمیات نے بتادیا
امریکی بحری جہاز دو روزہ دورے پر کراچی بندرگاہ پہنچ گیا
سندھ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات، پیپلز پارٹی کا پلڑا بھاری، 16 نشستیں جیت لیں
اقوام متحدہ میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا خطاب، غیر منصفانہ مالیاتی نظام اور قرض بحران پر کڑی تنقید
وزیراعظم اور سری لنکن صدر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات کو نئی جہت دینے پر اتفاق
Advertisement
Next Article
Exit mobile version