پاکستان اور چین کے مابین دوستی دنیا بھر میں ایک مثال بن چکی ہے، وزیرخارجہ

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے مابین لازوال دوستی آج دنیا بھر میں ایک مثال بن چکی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں چین کے سبکدوش ہونے والے سفیر ژاﺅ جنگ نے وزارتِ خارجہ میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے ساتھ الوداعی ملاقات کی ہے۔
ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات، پاک چین اقتصادی راہداری سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
شاہ محمود قریشی نے ملاقات میں چینی سفیر کو ان کی خدمات کے اعتراف میں ہلال پاکستان ایوارڈ ملنے پر مبارکباد بھی دی جبکہ پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے حوالے سے چینی سفیر کی خدمات کو سراہا۔
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اور چین کی قیادت اقتصادی راہداری کے دوسرے مرحلے میں شامل تمام منصوبوں کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے پر عزم ہے جبکہ پاکستان اور چین کے مابین لازوال دوستی آج دنیا بھر میں ایک مثال بن چکی ہے۔
اس موقع پر چین کے سفیرژاو جنگ نے پاکستان میں قیام کے دوران معاونت فراہم کرنے پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کیا جبکہ وزیرخارجہ نے سبکدوش ہونے والے چینی سفیر کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News