Advertisement

پاکستان میں یومیہ 8 سے زائد بچے جنسی زیادتی کا شکار، رپورٹ

بچوں سے زیادتی

پاکستان بھر میں ہر روز بچوں سے زیادتی کے کیسز میں اضافہ ہوتا جارہا ہے لیکن پھر بھی حکومت کی جانب سے اس معاملے پر ٹھوس اقدامات نظر نہیں آرہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بچوں کے حقوق کے حوالے سے کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیم کی جانب سے ایک رپورٹ جاری کی گئی ہے جس میں پاکستان میں یومیہ 8 سے زائد بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کا انکشاف کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں رواں سال کے 6 ماہ کے دوران یومیہ 8 سے زائد بچے زیادتی کا نشانہ بنے ہیں جبکہ  بچوں کے ساتھ زیادتی کے سب سے زیادہ واقعات صوبہ پنجاب میں ہوئے ہیں۔

رپورٹ میں جنوری سے جون کے دوران زیادتی کا نشانہ بننے والے بچوں کے اعداد و شمار شامل کیے گئے ہیں۔

غیرسرکاری ادارے کی رپورٹ کے مطابق ابتدائی 6 ماہ میں پاکستان میں 497 بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا اور 6 ماہ کے دوران227 بچوں سے زیادتی کی کوشش کی گئی۔

Advertisement

پاکستان میں 6 ماہ میں 173 بچوں کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا جبکہ رواں سال جون تک ملک بھر میں 331 بچوں کو اغوا کیا گیا۔

رواں سال 6 ماہ کے دوران 38 بچوں کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا۔ اعداد و شمار کے مطابق 53 فیصد لڑکیوں اور 47 فیصد لڑکوں کے ساتھ زیادتی کی گئی، 57 فیصد واقعات پنجاب اور 32 فیصد واقعات سندھ میں رپورٹ ہوئے۔

بچوں سے زیادتی کے6 فیصد واقعات خیبر پختونخوا میں رپورٹ کیے گئے، 22 کیسز بلوچستان، 10 آزاد کشمیر اور ایک گلگت بلتستان میں رپورٹ کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق 62 فیصد کیسز دیہاتوں اور 38 فیصد کیس شہروں میں رپورٹ ہوئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
فتنہ الخوارج دین کے دشمن، پولیس ٹریننگ سینٹر حملے کے دوران امام مسجد شہید
علی امین گنڈاپور کا تحریری استعفیٰ گورنر ہاؤس کو موصول
مستعفی وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کے خلاف عدم اعتماد کا معاملہ موخر
جامشورو پولیس سے مقابلے میں ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت ہوگئی، 2 کا تعلق پنجاب سے نکلا
کراچی: 9 ماہ 10 روز میں ٹریفک حادثات میں 665 افراد جاں بحق، 10 ہزار سے زائد زخمی
ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے پر عزم ہیں، وزیراعظم
Advertisement
Next Article
Exit mobile version