Advertisement

تحریک انصاف نے ہمیشہ گرین بیلٹ پر تعمیرات کے خلاف آواز اٹھائی ہے، شبلی فراز

شبلی فراز

وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ  تحریک انصاف نے ہمیشہ گرین بیلٹ پر تعمیرات  کے خلاف آواز اٹھائی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز  کا کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ  میں کہنا تھا کہ  اجلاس میں اسلام آباد  میں گرین بیلٹ پر کنسٹرکشن کے حوالے سے بات چیت ہوئی ۔

شبلی فراز نے کہا کہ  تحریک انصاف نے ہمیشہ گرین بیلٹ پر تعمیرات  کے خلاف آواز اٹھائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ  عدالتی احکامات کے مطابق اسلام آباد میں جیل کے لیے متبادل جگہ دی جائے گی۔گرین ایریا میں کنسٹرکشن کی اجازت دینے میں ملوث افراد کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ  کابینہ اجلاس میں اسلام آباد میں جیل کے قیام کے عمل کو ریگولرائز کرنے کے حوالے سے  بھی بات چیت  کی گئی۔

Advertisement

شبلی فراز نے کہا کہ  کابینہ اجلاس میں الیکٹورل ترمیم کے حوالے سے  بھی بات ہوئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ قانون میں ارکان پارلیمنٹ کے حلف لینے کے وقت کی بندش نہیں ہے۔ہم چاہتے ہیں کہ نئے منتخب ارکان پارلیمنٹ 60 سے 90 دن کے اندر حلف لے لیں۔حلف کے لیے  قانون میں ترامیم ضروری  ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ کورونا  وباء کے بعد اسکول کھولنے کا عمل شروع ہو چکا ہے۔ اساتذہ، والدین اور سکول وکالجز انتظامیہ سے گزارش ہے کہ وہ ایس او پیز پر عملدر آمد کو یقینی بنائیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version