Advertisement

6 ستمبر1965ء کا دِن ہماری تاریخ کا ایک لازوال باب ہے، آرمی چیف

آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ 6 ستمبر1965ء کا دِن ہماری تاریخ کا ایک لازوال باب ہے۔

پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جی ایچ کیو میں یوم دفاع پاکستان پر فوجی اعزازات دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ وہ دن ہے جب قوم کی یکجہتی، وطن سے محبت، قربانی اور بہادری کی بے شمار داستانیں رقم ہوئیں۔

آرمی چیف نے کہا کہ یہ دِن1948، 1965، 1971، کارگل کی جنگ اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہید ہونے والے شہیدوں کی یاد میں منایا جاتا ہے، پاکستانی قوم کے لیے 6 ستمبر صرف ایک دن نہیں بلکہ ہمارے حوصلے کی پہچان بھی ہے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے یہ بھی کہا کہ یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ہم نے کل بھی اپنے سے کئی گنا بڑے دُشمن کو شکست دی تھی اور آج بھی دُشمن کے نا پاک عزائم کو شکست دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔

Advertisement

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ آج بھی ہم اپنی آزادی کی حفاظت اپنے خون سے کر رہے ہیں، اسی لئے آج ہم اپنے شہداء اور غازیوں کے عظیم کارناموں کو یاد کرنے اور ان کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے یہاں موجود ہیں، اُن کی جرات، بہادری اور قربانیوں کی بدولت ہماری آزادی، خود مختاری، امن و سلامتی قائم ہے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ میرے سامنے شہداء کے اہلِ خانہ موجود ہیں، میں اُنھیں سلام پیش کر تا ہوں۔ میں اُنھیں یقین دلاتا ہوں کہ ہم اُن کے پیاروں کی قربانی کو کبھی نہیں بھولیں گے، ہمارے شہید ہمارے ہیرو ہیں اور جو قومیں اپنے ہیرو کو بھول جاتی ہیں وہ قومیں مِٹ جایا کرتی ہیں ۔

آرمی چیف نے کہا کہ پوری قوم آپ کے صبر اور قربانی کی مقروض ہے، جس طرح شہداء پوری قوم کا فخر ہیں، اسی طرح آپ بھی ہمارا فخر ہیں، یقین دلاتا ہوں کہ ہم ہر قدم پے آپ کے ساتھ ہیں اور رہیں گے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے یہ بھی کہا کہ میں آج کی تقریب میں اعزازات حاصل کر نے والے آفیسرز، جونئیر کمیشنڈ آفیسرز اور جوانوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، آپ نے فرض کی ادائیگی کے دوران پاکستان فوج کی اعلیٰ روائت کو مقدم رکھتے ہوئے جس پیشہ ورانہ معیار کا ثبوت دیا ہے، ہم سب کو آپ پر ناز ہے جبکہ آپ کے سینوں پرسجائے جانے والے میڈل، نہ صرف آپ بلکہ ہم سب کے لیے باعثِ افتخار ہیں۔

مزید پڑھیں

کورونا سے مزید 7 افراد جاں بحق، مثبت کیسز کی شرح 2.95 فیصد ریکارڈ

ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 7 افراد جاں بحق ہوگئے...

آرمی چیف کی یادگارِ شہداء پر فاتحہ خوانی

یوم دفاع پاکستان پر جی ایچ کیو راولپنڈی میں یادگار شہدا پر...

بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا، وفاقی وزیر

وفاقی وزیر  برائے صعنت و پیداوار حماد اظہر پاکستان تحریک انصاف (پی...

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ مملکت پاکستان اور عظیم پاکستانی قوم ایک علیحدہ اسلامی تشخص کے نظریے کی علمبردار ہے، اسی بنیاد پے ہم نے آزادی حاصل کی اور یہی ہمارے آج اور کل کی پہچان ہے۔

Advertisement

جنرل قمر جاوید باجوہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ وطن کی آزادی اور سلامتی ہمارا نصب العین ہے، اس مشعل کو ہمارے اسلاف نے اپنے خون سے جلائے رکھا ہے اور ہم بھی اسے روشن رکھنے کے لیے پُر عزم ہیں۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاک فوج جیسی دلیر اور بہادر سپاہ کی کمان کرنا میرے لئے بہت بڑا اعزاز ہے، ہمارا ہر آفیسر اور جوان اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، اعلی نظم و ضبط اور ایثار کی بدولت ایک ایسی فوج کی نمائندگی کرتا ہے، جس کی صلاحیتوں کو دنیا نے تسلیم کیا ہے۔

 جنرل قمر جاوید باجوہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ سرحدوں کے محاذ ہوں یا دہشت گردی، قدرتی آفات کا سامنا ہو یا تعمیرِوطن کے فرائض، پاک افواج اپنی قوم کی حفاظت اورخدمت کو ایک انتہائی مقدس فریضہ سمجھ کر انجام دیتی ہیں۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی قوم سے محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے، کوئی دشمن ہماری اس محبت کو شکست نہیں دے سکتا، اسی طرح  پاکستانی قوم کی پاکستان افواج سے محبت لازوال ہےاوران کا اعتماد غیرمتزلزل ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی میں ڈمپرز اور ہیوی ٹریفک کی نقل و حرکت پر دو ماہ کی پابندی عائد
وزیراعظم ہاؤس میں دیوالی کی شاندار تقریب، اقلیتوں کے حقوق اور خدمات کو خراجِ تحسین
ٹماٹر کی قیمت میں ہوشربا اضافے کی بڑی وجہ سامنے آ گئی
ملکی معیشت کے لیے خوشخبری، بلوچستان میں بیلاروس کے اشتراک سے ٹریکٹر اسمبلی پلانٹ قائم ہوگا
کراچی سے افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل جاری، 50 ایکڑ سے زائد زمین واگزار
آئی سی ٹی برآمدات میں زبردست اُڑان، 24.6 فیصد تجارتی سرپلس کا اضافہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version