Advertisement

وفاقی اداروں میں موجود تنخواہوں کا فرق ختم کرنے و تنخواہیں بڑھانے کا معاملہ

Ministry of Finance regulate the circular of new petroleum prices

وفاقی اداروں میں موجود تنخواہوں کا فرق ختم کرنے و تنخواہیں بڑھانے کے دیرینہ مطالبات پر وفاقی حکومت کی جانب سے قائم کردہ پے اینڈ پنشن کمیشن تاحال سفارشات مرتب کرنے میں ناکام ہو گیا ہے۔

ذرائع بیورو کریسی کے مطابق پے اینڈ پنشن کمیشن کی کارروائی میں جمود پر وفاقی سیکرٹریٹ ملازمین نے سخت احتجاج کا فیصلہ کیا ہے اور اِس حوالے سے رواں ماہ 15 ستمبر کو وزارتِ خزانہ کے سامنے احتجاجی دھرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وفاقی سیکرٹریٹ ملازمین ماضی قریب میں رواں برس فروری سے مارچ تک  وزارتِ خزانہ کے سامنے 32 روز تک مسلسل اپنے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے چکے ہیں، دورانِ احتجاج 2 بار غیر معمولی طور پر وفاقی سیکرٹریٹ ملازمین کی جانب سے وزارتِ خزانہ میں واقع اپنے دفتر آمد و رفت کے دوران مشیرِ خزانہ حفیظ شیخ کا گھیراؤ بھی کیا گیا تھا۔

ذرائع بیورو کریسی کے مطابق پے اینڈ پنشن کمیشن 6 ماہ میں سفارشات تیار کرنے کا پابند ہے جبکہ پے اینڈ پنشن کمیشن کے 6 ماہ 14 اکتوبر کو مکمل ہو رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کے اظہارِ رائے پر پابندی کے تازہ احکامات کے باعث 15 ستمبر کے احتجاج کی تمام مُہم وفاقی سیکریٹریٹ کی وزارتوں محکموں اور ڈویژنز میں خفیہ انداز میں جاری ہے۔

Advertisement

ذرائع کے مطابق 15 ستمبر کو دورانِ احتجاج آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا اور تنخواہوں میں اضافے اور مساوی حقوق کے لئے جاری جدوجہد مقاصد کے حصول تک جاری رہے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
پاک افغان طورخم بارڈر آج بیسویں روز بھی ہر قسم کی سرگرمیوں کیلئے بند
Advertisement
Next Article
Exit mobile version