میرے خلاف الزام جھوٹ اور سازش ہے، سینیٹر رحمان ملک

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ میرے خلاف جو الزام ہےوہ جھوٹ اور سازش ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر رحمان ملک کا کہنا تھا کہ عدالت میں بھی حقائق کو درست طریقے سے پیش نہیں کیا گیا۔
رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ سنتھیا رچی کے وکیل نے جو پیٹیشن دائر کی، اس میں میرٹ کی بات ہی نہیں کی گئی۔ میں ہائیکورٹ میں یہی اپیل لے کر آیا ہوں کہ مجھے سنا جائے۔
سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ جسٹس عامر فاروق کے پاس کیس 3 ستمبر کو لگا تھا، پتہ نہیں کس طرح یکم ستمبر کو لگ گیا۔میں نے اپنا وکالت نامہ بھیجا،لیکن نہ مجھے سنا گیا اور نہ میرے وکیل کو سنا گیا۔ مجھے سنے بغیر فیصلہ کیا گیا، اسی لیے عدالت آیا ہوں تاکہ انصاف ملے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے معزز عدالت نے سماعت کی تاریخ دے دی ہے۔
رہنما پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ میری سیاسی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی ہے۔مجھے سب پتہ ہے اس سب کے پیچھے کون تھا،غیرملکی خاتون فقط ایک مہرہ ہے۔سب کو معلوم ہے کہ کسی تیسری پارٹی نے پیسے دیے ہیں۔
سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ سب چیزیں ریکارڈ پر ہیں، ان چیزوں کو عوام کے سامنے رکھوں گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

