Advertisement

احساس کیش پروگرام سے 1 کروڑ 16 لاکھ افراد استفادہ کر چکے ہیں، ثانیہ نشترا

ثانیہ

وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی ثانیہ نشتر کا کہنا ہے کہ احساس کیش پروگرام سے  1 کروڑ 16 لاکھ افراد استفادہ کر چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔اجلاس میں وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے تخفیف غربت ثانیہ نشتر نے بھی شرکت کی۔

معاون خصوصی نے احساس کیش پروگرام کے بارے میں اجلاس کو بریفنگ دی۔

ثانیہ نشتر نے بریفنگ میں بتایا کہ  احساس کیش پروگرام کے تحت 1 کروڑ سے زائد افراد میں 175 ارب روپے تقسیم کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کفالت پروگرام سے استفادہ کرنے والے افراد کی تعداد 46 لاکھ ہے ۔وزیر اعظم کی ہدایت پر مزید ضرورت مند افراد تک رقم پہنچائی جائے گی۔

Advertisement

معاون خصوصی نے کہا کہ کورونا وباء کے دوران ایک مرتبہ کیش پروگرام سے  1 کروڑ 16 لاکھ افراد استفادہ کر چکے ہیں۔احساس پروگرام کی دوسری قسط کی ادائیگی کے لیے فہرست ترتیب دی جارہی ہے۔

مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے تخفیف غربت ڈویژن کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ تخفیف غربت ڈویژن نے ملک ضرورت مند اور غریب طبقے کی غیر یقینی صورتحال میں مدد کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزارت خزانہ اس کام میں ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔تخفیف غربت ڈویژن خزانہ ڈویژن کو احساس پروگرام کے پہلے مرحلے کے اخراجات اور شفافیت سے آگاہ کرے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سعودی سرمایہ کاروں کا خیر مقدم کرتے ہیں، حکومت برآمدات بڑھانے کیلئے پرعزم ہے، وزیر خزانہ
توشہ خانہ ٹو کیس؛ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا اہم بیان سامنے آگیا
صدرِ مملکت اور وزیراعظم کا فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کو پاکستان میں کسی بھی جگہ چھپنے نہیں دیں گے، محسن نقوی
اورکزئی میں پاک فوج کے کامیاب آپریشن پر خراجِ تحسین کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
اورکزئی آپریشن؛ سیکیورٹی فورسز کا فتنہ الخوارج کو بھرپور جواب، 30 دہشتگرد ہلاک
Advertisement
Next Article
Exit mobile version