Advertisement

بجلی کے بلوں میں خصوصی رعایت دی جائے گی، پرویز الٰہی

اسپیکر پنجاب اسمبلی

 اسپیکر چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ بجلی کے بلوں میں خصوصی رعایت دی جائے گی۔

 تفصیلات کے مطابق آل پاکستان پاٹری اینڈ سرامک مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے وفد کی مسلم لیگی رہنما چودھری صفدر وڑائچ کی قیادت میں اسپیکر چودھری پرویز الٰہی سے اسمبلی چیمبر میں ملاقات ہوئی۔

 آل پاکستان پاٹری اینڈ سرامک مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے سپیکر کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔

 چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ آل پاکستان پاٹری اینڈ سرامک مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے مسائل فوقیتی بنیادوں پر حل کر رہے ہیں جبکہ یہ گھریلو صنعت ہے اس کے لیے گیس اور بجلی کے بلوں میں خصوصی رعایت دی جائے گی۔

 اسپیکر چودھری پرویز الٰہی نے مزید کہا کہ گیس، واپڈا، سوشل سکیورٹی اور دیگر محکمہ جات کو اس انڈسٹری سے بھرپور تعاون کے لیے ہدایات دے دی ہیں۔

Advertisement

مزید پڑھیں

نیب کا صوبائی وزیر سہیل انور سیال کے گھرپر چھاپہ

صوبائی وزیرسہیل انور سیال کے گھر پر نیب ٹیم نے چھاپہ مار...

 چودھری صفدر وڑائچ نے کہا کہ چودھری صاحبان نے ہمیشہ گجرات کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے ہیں جبکہ پاٹری انڈسٹری کے درینہ مسائل کے حل کی بہتری کے لیے ذاتی کاوشوں پر چودھری پرویز الٰہی کے شکر گزار ہیں۔

 ملاقات میں صدر چودھری ضمن اقبال، جنرل سیکرٹری راجہ وقاص احمد، حاجی اعظم رحمانی اور آل پاکستان پاٹری اینڈ سرامک مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
’’پاکستان زندہ باد رہے گا‘‘ شہدا کے ذکر پر ڈی جی آئی ایس پی آر کا لہجہ گلوگیر مگر پیغام واضح
وزیر اعظم کے دورہ ملائیشیا کے دوران کئی اہم معاہدوں پر بات چیت ہوئی، ترجمان دفتر خارجہ
قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کو چھوڑا نہیں جائے گا، طلال چوہدری
دنیا کے تمام براعظموں کی بلند ترین چوٹیاں سر کرنے والا پاکستانی کوہ پیما
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد نہ ہونا دہشت گردی بڑھنے کا سبب ہے، ترجمان پاک فوج
Advertisement
Next Article
Exit mobile version