پورے خطے کا مفاد پرامن اور مستحکم افغانستان میں ہے، عارف علوی

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ پرامن اور مستحکم افغانستان نہ صرف دونوں ہمسایہ ممالک بلکہ پورے خطے کے مفاد میں ہے۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت عارف علوی سے افغانستان میں پاکستان کے نامزد سفیر منصور احمد خان نے ملاقات کی۔
اس موقع پر صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ اپنے تعلقات کوخصوصی اہمیت دیتا ہے ، اور افغانستان میں امن اور معاشی ترقی چاہتا ہے۔
عارف علوی نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے مخلصانہ کوششیں کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان مشترکہ ثقافت اور مذہب کے حامل ہیں اور دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے۔
صدر مملکت کا کہنا ہے کہ نامزد سفیر دونوں ہمسایہ ممالک کے مابین اقتصادی ، سیاسی اور عوامی روابط کو مستحکم کرنے کے لیےکام کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News