Advertisement

بجلی کمپنیوں کی کارکردگی، جائزہ رپورٹ جاری

NEPRA notifies the new rate for electricity only for the current month

نیپرا نے بجلی کمپنیوں کی کارکردگی جائزہ رپورٹ جاری کر دی ہے۔

نیپرا کی جانب سے بجلی کمپنیوں کی کارکردگی جائزہ رپورٹ جاری کرتے ہوئے بجلی کمپنیوں میں انسانی ہلاکتوں کا خوفناک انکشاف کیا گیا ہے۔

نیپرا رپورٹ کے مطابق ڈیڑھ سال میں بجلی کمپنیوں میں ہلاکتوں کے 295 واقعات ہوئے۔

کے الیکڑک میں سب سے زیادہ 106 ہلاکتیں ہوئیں جبکہ کےالیکڑک میں ڈیڑھ سال میں 104 عام شہری ہلاک ہوئے جس میں کے الیکڑک کے دو ملازمین بھی ہلاک ہوئے۔

مالی سال 2019 میں بجلی کمپنیوں میں 175 ہلاکتوں کے واقعات ہوئے جبکہ مالی سال 2020 کے پہلے 6 ماہ میں 120 ہلاکتیں ہوئیں۔

Advertisement

بجلی کمپنیاں انسانی جانوں کے حفاظتی معیارات پورا کرنے میں ناکام رہی۔

نیپرا کی جانب سے بجلی کمپنیوں میں ہلاکتوں کے بڑھتے واقعات پر تشویش  کا اظہار کیا گیا ہے اور ساتھ ہی ہلاکتوں کے واقعات روکنے کیلئے غیر معمولی اقدامات کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

نیپرا نے ملک میں کرنٹ لگنے کے واقعات پر نوٹس لیتے ہوئے کےالیکڑک، آئیسکو اور پیسکو کے خلاف تحقیقات کیں جس کے بعد کے الیکڑک پر 5 کروڑ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا جبکہ آئیسکو اور پیسکو کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد نہ ہونا دہشت گردی بڑھنے کا سبب ہے، ترجمان پاک فوج
محسن پاکستان: عبدالقدیر خان کو بچھڑے 4 برس بیت گئے
ذہنی صحت انسانی وقار، اُمید اور ترقی کی بنیاد ہے، صدرِ مملکت
سعودی سرمایہ کاروں کا خیر مقدم کرتے ہیں، حکومت برآمدات بڑھانے کیلئے پرعزم ہے، وزیر خزانہ
توشہ خانہ ٹو کیس؛ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا اہم بیان سامنے آگیا
صدرِ مملکت اور وزیراعظم کا فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
Advertisement
Next Article
Exit mobile version