Advertisement

غیر قانونی سبسڈی وصول کرنے والے کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی  ہوگی، چیئرمین نیب

چیرمین نیب

چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ  جاوید اقبال نے کہا ہے کہ چینی کی غیر قانونی  سبسڈی وصول کرنے والے ہر شخص کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائیگی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی صدارت میں نیب کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں چیئرمین نیب کی جانب سے ہدایت جاری کی گئی ہے کہ چینی سبسڈی  کے مبینہ اسیکنڈل کی غیر جانبدار، شفاف اور پروفیشنل تحقیقات  مکمل کی جائیں۔

اجلاس کے دوران جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ مبینہ شوگر سبسڈی اسکینڈل کی غیر جانبدرانہ، شفاف تحقیقات کیلئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے جس میں ٹیم میں 2انوسٹی گیشن افسران، مالیاتی، قانونی اور چینی کی صنعت کے ماہرین  شامل ہیں جبکہ تحقیقات کی نگرانی ڈی جی نیب راولپنڈی عرفان نعیم منگی کریں گے۔

انہوں نے کہا ہے کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ کا نیب ہیڈ کوارٹرز میں ماہانہ جائزہ لیا جائے گا اور تحقیقات میں تمام متعلقہ افراد اور محکموں کو اپنی صفائی کا پورا موقع فراہم کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ اجلاس میں شوگر کمیشن کی رپورٹ کا تفصیلی جائزہ بھی لیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version