Advertisement

پاکستانی بندرگاہوں کو ریل اور روڈ کے ذریعے ازبکستان سے جوڑنے کا فیصلہ

پاکستانی بندرگاہ

ازبکستان کی پاکستانی بندرگاہوں کے ذریعے سمندری تجارت تک رسائی اور تجارتی راہداری پر اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  وفاقی وزیر برائے سمندری امور   سید علی حیدر زیدی سے ازبک نائب وزیر اعظم برائے سرمایہ کاری اور خارجہ تجارت  مسٹر سرڈور عمورزاکوف  نے ملاقات کی۔

ملاقات میں تجارتی راہداری اور اربکستان کو دنیا سے مربوط کرنے کے لیے پاکستانی بندرگاہوں کے استعمال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

اس موقع پر  پاکستانی بندرگاہوں کو ریل اور روڈ کے ذریعے ازبکستان سے جوڑنے کا فیصلہ کیا گیا  اور  کراچی اور گوادر پر ٹرمینل پر خصوصی بحری بیڑے کی بھی تجویز زیرغور آئی۔

گذشتہ دو سالوں میں ازبکستان اور پاکستان کے مابین تجارت بڑھی ہے۔ اس سلسلے میں جوائنٹ ورکنگ گروپ بنانے کی تجویز بھی پیش کردی گئی۔

Advertisement

تجارتی راہداری ازبکستان کی تجارتی اشیاء سمندری راستے سے افریقہ، ایشیاء، یورپ اور جنوب مشرقی ایشیاء پہنچانے میں مدد دے گی۔

پاکستانی بندرگاہیں وسطی ایشیائی تجارت کے لیے سب سے مختصر اور کم لاگت کا تجارتی راستہ ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
وزیراعظم آزاد کشمیر کو مستعفی ہونے کا پیغام، پیپلز پارٹی نے آج کی مہلت دے دی
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version