سی اے اے کی فرض شناسی

سول ایوایشن اتھارٹی (سی اے اے) کی جانب سے فرض شناسی کا مظاہرہ کیا گیا ہے۔
علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر سی اے اے کی جانب سے ائیرپورٹ پر بھول جانے والا قیمتی سامان سے بھرا بیگ مسافر کے حوالے کردیا گیا ہے۔
مسافر بیرون ملک سے آمد پر اپنا سامان ائیرپورٹ پر ہی بھول گیا تھا لیکن سی اے اے نے تصدیق کے بعد زیورات اور پیسوں سے بھرا گمشدہ بیگ مسافر تک پہنچا دیا۔
ایئرپورٹ پر سامان بھولنے والے مسافر کا نام افتخار احمد بتایا جارہا ہے، اپنے زیورات اور پیسوں سے بھرا بیگ ائیرپورٹ پر بھول گیا تھا جبکہ گمشدہ بیگ میں سونے کی دو انگوٹھیاں، لاکٹ چین، سونے کا بسکٹ شامل تھا۔
بیگ میں جنوبی افریقہ ، امریکہ، درہم، ریال اور پاکستانی کرنسی موجود تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News