Advertisement

حکومت وسائل کی رسائی کا مسئلہ حل کرے گی، عثمان ڈار

وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا ہے کہ حکومت عوام تک وسائل کی رسائی کا مسئلہ حل کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار کی جانب سے نوجوانوں میں کامیاب جوان پروگرام کے چیکس تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کیا گیا۔

خطاب کے دوران وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا ہے کہ کامیاب پروگرام کا بنیادی مقصد ملازمتوں کے مواقع اور روزگار پیدا کرنا ہے اور اس پروگرام کے آغاز سے دس لاکھ لوگوں کو روزگار کے مواقع ملیں گے۔

عثمان ڈار نے کہا ہے کہ کامیاب جوان پروگرام کے تحت ایسے لوگوں کو مدنظر رکھا جا رہا ہے جو ہنر مند ہیں لیکن وسائل یا بینکس تک انکی رسائی ممکن نہیں تھی۔

معاوں خصوصی کا کہنا تھا کہ انڈسٹری کو اٹھانا حکومت کی ترجیح ہے لیکن یہ ہماری بدقسمتی ہے کہ ہمارے ملک میں ٹیکنیکل لوگوں کی کمی ہے اور اب ہم نے 21 ویں صدی کے پیش نظر اپنے نوجوانوں کو تیار کرنا ہے۔

Advertisement

انہوں نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ چیمبرز کامیاب جوان پروگرام کے لئے ڈیسک قائم کریں اور حکومت اس ضمن میں وسائل و معاونت فراہم کرے گی کیونکہ کامیاب جوان پروگرام کا تعلق کسی جماعت سے نہیں بلکہ میرٹ صرف ہنرمند ہونا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پیسہ اس نوجوان تک پہنچنا چاہیئے جو ٹیکس کے اس پیسے کو سنبھال سکے اور اسے بہتر انداز میں استعمال کرسکے

کامیاب جوان پروگرام کی رقوم پر سود ادا نہ کرنے والوں کے لئے اس سکیم میں اسلامی بینکس بھی شامل کرلیئے گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ تاجروں کی مطالبات کے پیش نظر تمام مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کراتا ہوں کیونکہ کورونا کے بعد ساری دنیا انڈسٹری کی بحالی کے پروگرام تیار کر رہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version