Advertisement

کرائم سے ڈرنا نہیں بلکہ اس کا مقابلہ کرنا چاہیے، ایڈیشنل آئی جی کراچی

ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن کا کہنا ہے کہ   کرائم سے ڈرنا نہیں چاہیے بلکہ اس کا مقابلہ کرنا چاہیے۔

کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری(کاٹی) میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن کا  کہنا تھا کہ کرائم کی کمی کے لیے پولیس ،میڈیا اور لوگوں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی نے کہا کہ    کرائم پوری دنیا میں ہے، تعاون اور اتحاد سے کرائم کم کیا جاسکتا ہے۔ کرائم فگر اس لیے زیادہ ہے کہ ہر واقعہ کا مقدمہ درج ہونے لگا ہے۔

غلام نبی میمن نے کہا کہ  کرائم رجسٹریشن نہ کرنا کرمنل کو لائسنس دینا  ہے کہ وہ مزید کرائم کرتا رہے۔ کرائم کی رجسٹریشن بڑھائی گئی ہے جس سے کرائم ہائی لائٹ ہوتا ہے،اس سے افسران پر بھی پریشر آتا ہے کہ کیس حل کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  متاثرہ شخص مقدمہ نہیں کرتا تو سرکار کی مدعیت میں مقدمہ کرتے ہیں، اس سے عدالتوں میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف ثبوت بن رہے ہیں۔بڑے کرائم کے واقعات میں کافی حد تک کمی آچکی ہے۔

Advertisement

ایڈیشنل آئی جی کراچی نے کہا کہ اس شہر میں بیروزگاری ہے، جرائم پیشہ افراد عدالت سے جلد باہر آجاتے ہیں۔  شہریوں کو ڈر ہے کہ کہیں پرانا دور واپس نہ آجائے۔ ہم اس مائنڈ سیٹ کے ساتھ کام کر رہے ہیں کہ جرائم پیشہ شخص جلد جیل سے نہ آئے۔

غلام نبی میمن نے کہا کہ   ہم  افسران کو کیٹگری میں تقسیم کرنا چاہتے ہیں۔ جو قتل کے کیس حل کرتا ہے وہ قتل کے کیس ہی دیکھے، جو ڈکیتی کے کیس دیکھتا ہے وہ ڈکیتی کے کیس ہی دیکھے۔ اس عمل سے پولیس میں مختلف کیس کی مہارت آئے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ 70 سال کے بعد تھانوں کو پہلی بار بجٹ ملا ہے۔ مددگار 15  کا رسپانس ٹائم 8 منٹ تک آگیا ہے۔ایس ایچ او لگانے کا کام مکمل میرٹ پر آگیا ہے۔ ہم اپنی کامیابیوں کو مزید بہتر  کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: 3 دن میں چار کروڑ روپے سے زائد کے ای چالان کر دیے گئے
باجوڑ میں خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام؛ خارجی کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
ای چالان کے نام پر ظلم! سندھ اسمبلی میں بھاری جرمانوں کے خلاف قرارداد جمع
این ایف سی ایوارڈ میں تبدیلی کی تیاریاں، قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس 18 نومبر کو طلب
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوئی مزید کتنی کمی؟
کراچی: جناح اسپتال میں ینگ ڈاکٹرز کو تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاج کی کال
Next Article
Exit mobile version