Advertisement

قومی اسمبلی اور سینیٹ کا اجلاس ملتوی کرنے کا فیصلہ

قومی اسمبلی

قومی اسمبلی اورسینیٹ کا اجلاس ایک ہفتے کیلئے ملتوی کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابراعوان سے رابطہ ہوا ہے۔

اس موقع پر ایف اے ٹی ایف قوانین کی منظوری سے متعلق اہم امور پر مشاورت کی گئی جبکہ قومی اسمبلی اورسینیٹ کا اجلاس ایک ہفتے کیلئے ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

رابطے میں وزیراعظم عمران خان نے بابراعوان کو ہدایت دی کہ فیٹف سمیت ضروری قانون سازی کو جلد پارلیمنٹ لے جائیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس اب 14ستمبرشام ساڑھے چاربجے ہوگا جبکہ سینیٹ کااجلاس 15ستمبر صبح ساڑھے دس بجے بلایا جائیگا۔

Advertisement

 واضح رہے اس سے قبل وزیراعظم عمران خان سے حکومتی رہنماء بابر اعوان ڈاکٹر بابر اعوان کی ملاقات ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں

وزیراعظم سے بابراعوان کی ملاقات

وزیراعظم عمران خان سے تحریک انصاف کے رہنما بابراعوان کی ملاقات ہوئی...

ملاقات میں ملک کی سیاسی قانونی اور آئینی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ اپوزیشن کے آزادی مارچ سے متعلق بھی بات چیت کی گئی تھی۔

اس موقع پر حکومتی رہنماء بابراعوان کا کہنا تھا کہ ملک درست سمت میں جاتا دیکھ کر دھرنوں کی مخالفت کرنے والے بھی حمایت میں نکل پڑے۔

 بابر اعوان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بظاہراپوزیشن کا ممکنہ احتجاج پرامن نہیں لگ رہا ہےاور جو مناظر دیکھے ان سے انتشار کی منصوبہ بندی عیاں ہو رہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
Advertisement
Next Article
Exit mobile version