ملتان، انٹرمیڈیٹ پارٹ سیکنڈ کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان

ملتان بورڈ نے انٹرمیڈیٹ پارٹ سیکنڈ کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ملتان نے انٹرمیڈیٹ پارٹ سیکنڈ کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا۔
ذرائع کے مطابق امتحان میں 81 ہزار27 امیدواروں نے حصہ لیا جن میں سے 69 ہزار851 کامیاب قرارپائے جبکہ امتحان میں کامیابی کا تناسب 86.21 فیصد رہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پری میڈیکل گروپ میں 22 ہزار876 امیدواروں نے حصہ لیا جن میں سے 21 ہزار394 کامیاب قرارپائے جبکہ پری انجینئرنگ گروپ میں 12 ہزار 223 امیدواروں نے حصہ لیا جن میں سے 11 ہزار333 امیدوار کامیاب قرارپائے۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ جنرل سائنس گروپ میں 12 ہزار928 امیدواروں نے حصہ لیا جن میں سے 11 ہزار978 امیدوارکامیاب قرارپائے جبکہ کامرس گروپ میں 3 ہزار485 امیدواروں نے حصہ لیا جن میں سے 3 ہزار55 امیدوارکامیاب قرارپائے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ آرٹس گروپ میں 29 ہزار515 امیدواروں نے حصہ لیا جن میں سے 22 ہزار91 امیدوارکامیاب قرارپائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

