Advertisement

پاکستان کا مقبوضہ کشمیر میں 3 کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ

Pakistan expresses its deep grief over reports of loss of Afghan lives

پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں تین نوجوانوں کے ماورائے عدالت قتل کی بین الاقومی نگرانی میں عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ قابض  بھارتی فوج نے بے رحمانہ قتل پر پردہ ڈالنے کیلئے نوجوانوں کو نامعلوم دہشت گرد قرار دے دیا جبکہ تینوں نوجوان راجوری سے مزدوری کیلئے شوپیاں  آئے تھے۔

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا ہے کہ 18جولائی کو بھارتی فوج نے شوپیاں میں امتیاز احمد، محمد ابرار اور ابرار احمد کو نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران شہید کیا اور بےرحمانہ قتل پر پردہ ڈالنے کے لئے انہیں نامعلوم دہشت گرد قرار دے دیا ہے۔

ترجمان کے مطابق تینوں نوجوان راجوری سے مزدوری کیلئے شوپیاں  آئے تھے جن کو بھارتی فوج کی جانب سے دہشتگرد قرار دے کر قتل شوپیا میں قتل کردیا گیا۔

ترجمان نے بتایا ہے کہ بھارتی فوج نے جرم چھپانے کیلئے لاشیں لواحقین کو دینے کے بجائے غیر ملکی دہشت گردوں کے قبرستان میں دفن کر دیں  ہیں۔

Advertisement

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ماورایے عدالت قتل عام قابض فوج کی ریاستی دہشت گردی کا خاصہ رہا ہے جبکہ 18 ستمبر کے بیان میں بھارتی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ آرمڈ فورسز اسپیشل پاورز ایکٹ کے استعمال میں تجاوز کیا جا رہا ہے۔۔ ماورائے عدالت قتل کی بین الاقومی نگرانی میں عدالتی تحقیقات کرائی جائے

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوا مزید کتنا اضافہ؟
سانگھڑ: پسند کی شادی کرنے پر شوہر قتل، لڑکی اغوا، تین افراد زخمی
وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، ملک کی معاشی اور سیاسی صورتحال پر غور
پاکستان اور قازقستان کی مشترکہ فوجی مشقیں "دوستریم–5" جاری
لیاقت علی خان کی دیانت اور جمہوری اصول آج بھی قوم کیلئے مشعلِ راہ ہیں، صدر مملکت
بطور قوم ہمیں غذائی تحفظ اور موسمیاتی چیلنجز کے مقابلے کے لیے متحد ہونا ہوگا، وزیراعظم
Next Article
Exit mobile version