Advertisement

پائلٹس کے جعلی لائسنس معاملے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت

پائلٹس  کے  جعلی لائسنس معاملے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے  اب تک 185 پائلٹس کے لائسنس کی جانچ پڑتال کے بعد کلیئر قرار دے دیا ہے۔

کلیئر قرار دیے گئے پائلٹس کے لائسنس میں  پی آئی اے کے 90  جبکہ دیگرایرلائنز کے 95 لائسنس  شامل ہیں۔

رواں ماہ ستمبر میں پی آئی اے کے  58 پائلٹس کے لائسنس کلیئر قرار دیے گئے۔اگست اور جولائی میں پی آئی اے کے 37 پائلٹس کے لائسنس جانچ پڑتال کے بعد کلیئر قرار دیے گئے تھے۔

کلیئر لائسنسز کی فہرست میں بوئنگ 777 اڑانے والی مریم مسعود اور ارم مسعود نامی سگی پائلٹ بہنیں بھی شامل ہیں۔

Advertisement

یاد رہے کہ  وزیر ہوا بازی نےقومی اسمبلی میں 262 پائلٹس کے لائسنسز مبینہ  طور پر جعلی ہونے کی فہرست پیش کی تھی۔  فہرست میں پی آئی اے، سرن ایئر ، ایئر بلو اور شاہین ایئر کے پائلٹس شامل تھے۔

فہرست کے مطابق پی آئی اے کے 141 پائلٹس مشکوک لائسنسز کے حامل جبکہ اسکروٹنی کے بعد میں یہ تعداد 104 رہ گئی تھی۔پی آئی اے کے اب صرف 14 پائلٹس رہ گئے  ہیں جن کے لائسنس کی جانچ پڑتال جاری ہے۔

وزیر ہوا بازی کے اعلان پر یورپی یونین،امریکہ اور برطانیہ نے پی آئی اے پروازوں پر پابندی عائد کر دی تھی۔

مشکوک لائسنسنز کے حوالے سے مختلف ممالک میں موجود پاکستانی پائلٹس  کو بھی فلائی کرنے سے روک دیا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version